مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کن لوگوں سے بچنا چاہیے!||یاسر جواد

ہم کسی سے بھی مل لیتے ہیں، لیکن یہ شاذ ہی غور کرتے ہیں کہ کن لوگوں سے نہیں ملنا چاہیے۔ میرے خیال میں اگر مندرجہ ذیل میں سے تین چیزیں کسی میں بیک وقت موجود ہوں تو اُس سے گریز کرنا ہی ذہنی صحت کے لیے موزوں ہے:

یاسر جواد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم کسی سے بھی مل لیتے ہیں، لیکن یہ شاذ ہی غور کرتے ہیں کہ کن لوگوں سے نہیں ملنا چاہیے۔ میرے خیال میں اگر مندرجہ ذیل میں سے تین چیزیں کسی میں بیک وقت موجود ہوں تو اُس سے گریز کرنا ہی ذہنی صحت کے لیے موزوں ہے:
جو مختلف کھانوں کی باتیں کرتا ہو اور سوشل میڈیا پر سالن کی تصویر لگاتا ہو۔
جو اہرام پہن کر خانہ کعبہ کی طرف پشت کر کے سیلفی لے اور ہلکا سے مسکرا رہا ہو۔
جو گفتگو میں مقدس صحائف کے جملے بولے اور خدا کو آپ کے سامنے کھڑا کر کے خود نکل جائے۔
جو اپنے بچوں کے رزلٹ کارڈز کا عکس فیس بک پر لگائے اور اِسے قابلیت کا معیار سمجھے۔
جو دوسری خواتین کی تصاویر پر کمنٹ کرے اور اپنی ’’گھریلو‘‘ بیوی کو یوں مخفی رکھے جیسے کوئی چھین لے گا۔
جو ’اصل‘ دین کی تلاش میں ہو اور جس کے موبائل فونز پر مذہبی ٹونز لگی ہوں۔
ایسا ادیب اور شاعر جو اپنے پیسوں سے کتاب چھپوانے کے بعد اُس پر تبصرے لگوا کر واٹس ایپ پر شیئر کرے۔
جو ساری تاریخ کو محض اِس لیے فسانہ کہتا ہو کیونکہ اُس نے مطالعہ پاکستان میں خود محض افسانہ ہی پڑھا ہے۔
جو پی ڈی ایف کتابیں مانگے اور پوچھے جانے پر کہے کہ ’’جلد ہی پڑھنا شروع کروں گا، ابھی بس دیکھی ہے۔‘‘
جو کسی بھی اعتبار سے عمران خان کو باعقل اور لیڈر مانتا ہو، اور کرپشن کو ملک میں ہر بیماری کی جڑ کہتا ہو۔
جو بیسویں صدی کے کئی مشکوک رحمۃ اللوں کی ہر بات کو درست ماننے کی بات کرتا ہو۔
جو سازشی تھیوریز اور یہودوہنود کی بدمعاشیوں پر دکھی اور امت کی بے بسی پر کڑھتا ہو۔
جو کہے کہ ’’سعودی عریبیہ‘‘ کو اصل دین کا کیا پتا، اصل مسلمان تو صرف پاکستانی ہیں۔
اِس قسم کے سب لوگ گھنٹوں گفتگو کے بعد اگلی بار بھی یہی سب دہرائیں گے اور کرکٹ ٹیم کے لیے دعاگو رہیں گے۔
(آپ بھی اضافے کر سکتے ہیں)
(پس تحریر: جس کے خیال میں اُس کے اپنے والدین اور نانا/دادا ہی کامل ترین انسان ہوں)
(جس کا علم یوٹیوب ویڈیوز ہوں اور جو کسی بات کے جواب میں ویڈیو لنک بھیجنے لگے۔)

یہ بھی پڑھیے:

آج 10 ستمبر ہے۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

سرائیکی صوبہ تحریک،تاریخ دا ہک پناں۔۔۔ مجاہد جتوئی

خواجہ فریدؒ دی کافی اچ ’’تخت لہور‘‘ دی بحث ۔۔۔مجاہد جتوئی

ڈاکٹر اظہر علی! تمہارے لیے نوحہ نہ قصیدہ۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

یاسر جواد کی مزید تحریریں پڑھیے

%d bloggers like this: