دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں دھند کے ڈیرے،دھند سے گڈزٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ

بارہ، بارہ گھنٹے ٹرانسپورٹرز موٹر وے کے داخلی راستوں پر انتظار کرنے پر مجبور ہو گئے

لاہور میں دھند کے ڈیرے،، دھند نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، بارہ

بارہ گھنٹے ٹرانسپورٹرز موٹر وے کے داخلی راستوں پر انتظار کرنے پر مجبور ہو گئے

مسافر حضرات کی پریشانیاں بھی بڑھ گئیں
پنجاب بھر میں دھند، حد نگاہ پچاس میٹر سے کم ہونے پر موٹر ویز کو ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا

لاہور سے ملتان، سیالکوٹ، اسلام آباد موٹروے بارہ گھنٹے سے زائد وقت تک بند رہی

مختلف مقامات پر موٹر وے کی بندش نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ڈرائیورز کہتے ہیں

جب سے سردی کی شدت بڑھی، کاروبار کا نقصان ہونا شروع ہو گیا
ڈرائیورز، رات دس بجے سے کھڑے ہیں، پہلے مہینہ میں جہاں چار چکر لگا لیتے تھے اب وہی دو لگ رہے ہیں

موٹر وے کے داخلی راستوں پر موجود شہریوں کے مطابق جی ٹی روڈ پر سفر کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے

، ایسے موسم میں کچھ انتظار کر لینا ہی بہتر ہے
تھوڑا صبر کر لیں گے ہمارے لیئے ہی اچھا ہے اتنی دھند میں بہت حادثات بڑھ جاتے ہیں

دوسری جانب،، دھند کے ساتھ ساتھ لاہور کی فضا بھی آلودہ ہے

، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک سو ننانوے اے کیو آئی کے ساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

About The Author