کراچی میں دندناتے لٹیرے بلاخوف و خطر شہریوں کی جان لے رہے ہیں۔
گیارہ روز کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر سات افراد کو مار ڈالا۔
مال دو ۔۔ یا پھر جان دو۔۔۔ کراچی میں دندناتے لٹیروں نے اپنا وطیرہ بنایا۔ گیارہ دسمبر کو نیو کراچی سیکٹر ایف گیارہ کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے خالد زمان کی جان گئی۔
بارہ دسمبر کو شاہ لطیف مدینہ کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے عدنان جاں بحق ہوا۔
تیرہ دسمبر کو پی آئی بی کالونی حبیب بینک کے قریب ملزمان نے فائرنگ کر کے محمد عدنان کی جان لے لی۔
پندرہ دسمبر کو ملزمان نے این ای ڈی یونیورسٹی کےقریب گولیاں برسا کر طالب علم بلال کو مار ڈالا۔
سترہ دسمبر کو ڈاکووں کی فائرنگ سے تیئس سالہ اظہر کی جان چلی گئی۔
انیس دسمبر کو کورنگی آر ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پردوروزقبل زخمی ہونے والے فیضان نے آج اسپتال میں دم توڑ دیا۔
آج ہی کورنگی تین نمبر میں ڈاکووں کی فائرنگ اٹھائیس سالہ نوجوان قیوم جاں بحق ہوگیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،