دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزہیے۔

ملتان

سٹی پولیس آفیسر ملتان شاکر حسین داوڑ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا تفصیل کیمطابق پولیس لائنز آمد پر سی پی او ملتان کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش

کی سی پی او ملتان نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
اس کے بعد انہوں نے

شہداء محل میں اپنے تاثرات قلمبند کیےاس موقع پر ایس پی سٹی ڈویژن رانا محمد اشرف، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر اور دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا

چارج سنبھالنے کے موقع پر سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

عوام کو انصاف کی فراہمی اور مسائل ومشکلات کے ازالے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی

اور پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے

سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ

شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے

سی پی او ملتان نے دفاتر کے عملے سے ملاقات کی اور ان کی ذمہ داریوں سے متعلق بریفننگ لی اور ضروری ہدایات دیں۔

About The Author