نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:پنجاب کابینہ نے مکمل انڈر گراؤنڈ ٹرین سسٹم کی اصولی منظوری دے دی

انڈر گراؤنڈ بلیو لائن اور پرپل لائن،ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا

پنجاب کابینہ نے لاہور کے لئے پہلی مرتبہ مکمل انڈر گراؤنڈ ٹرین سسٹم کی اصولی منظوری دے دی۔

انڈر گراؤنڈ بلیو لائن اور پرپل لائن،ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چھٹا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہداء اے پی ایس پشاور کے لئے خصوصی دعا کی گئی

اور عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ انڈرگراؤنڈ ٹرین سسٹم لائیں گے۔

بلیو لائن اور پرپل لائن،ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ویلنشیا سے کلمہ چوک،لبرٹی چوک، داتا دربار، ائیر پور ٹ تک انڈر گراؤنڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم قائم ہوگا۔

پنجاب کابینہ نے محکمہ صحت میں سکیل پانچ سے پندرہ تک بھرتی کی منظوری دے دی، کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے چھ سو اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا،

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،فیصل آباد میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ سفارتکاروں اورقونصلیٹ کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس استثنیٰ، چلڈرن ہسپتال لاہور

، فیصل آباد اور گجرات کے ہسپتالو ں میں کینسر کے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے چلڈرن ہسپتال لاہور، فیصل آباد اور گجرات کے ہسپتالو ں میں کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے لیزر ایکسلیٹر کی منظوری دے دی۔

پنجاب کابینہ نے نئے ضلع تونسہ میں نئی تحصیل وہوا کے قیام کی منظوری دے دی۔

About The Author