دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امپورٹڈ حکومت قوم سے مذاق بند کرے،عمر سرفراز چیمہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔۔۔۔

عمر سرفراز چیمہ کہتے ہیں امپورٹڈ حکومت قوم سے مذاق بند کرے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔۔۔۔

مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ

پٹرول کی قیمت میں پچھہتر روپے اضافہ کر کے دس روپے کم کرنا ڈرامہ ہے

، عمران خان کے دور حکومت میں عالمی سطح پر برینٹ آئل کی قیمت ایک سو تیرہ ڈالر تھی اور پاکستان میں پٹرول ایک سو پچاس روپے فی لیٹر تھا

، آج برینٹ آئل کی عالمی قیمت اناسی ڈالر ہے جبکہ امپورٹڈ حکومت دو سو پندرہ روپے فی لیٹر پٹرول دے رہی ہے

، عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملکی معیشت تباہ و برباد کر کے رکھ دی ہے،

عوام انتخابات میں امپورٹڈ حکومت سے ذلت آمیز شکست کی صورت میں بدلہ لیں گے۔۔۔

About The Author