وادی نیلم میں برف باری کے بعد سردی کی لہر میں اضافہ
وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا
برف باری کے باعث ہر سو سفیدی کا راج ،کئی رابطہ سڑکیں تا حال بند ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا
وادی نیلم میں برف باری کے بعدیخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت برقرار ہے بالائی علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں۔
موسم ابراآلود ور دھند کی وجہ سےیخ بستہ ہے۔ شاردہ ،کیل ،گریس ،ہلمت ،تاؤبٹ ،سرگن شونٹھر لوات بالا ،جاگراں ویلی میں برف باری سے ہر سو سفیدی کا راج
،موسم شدید سرد کئی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے نیچے گر جاتا ہے
،برف باری کے باعث بند ہونے والی کئی رابطہ سڑکیں بھی ابھی تک بحال نہ ہو سکیں ہیں ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،