دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کاغذ کی قیمت بڑھنے سے تعلیمی اخراجات بھی مزید بڑھ گئے

غریب افراد کو بچے پڑھانے کا خواب ادھورہ لگنے لگا

کاغذ کی قیمت بڑھنے سے تعلیمی اخراجات بھی مزید بڑھ گئے،غریب افراد کو بچے پڑھانے کا خواب ادھورہ لگنے لگا

گذشتہ چھ ماہ کے دوران کاغذ کی قیمت سترہ روپے بڑھنے سے ،، لاہور میں کاپیاں اور کتابیں بھی مزید مہنگی ہوگئیں

لاہور میں کاغذ کی بڑھتی قیمت نے ،،، تعلیمی اخراجات میں بھی اضافہ کر دیا ،،، اے گریڈ کاغذ کی قیمت سترہ روپے بڑھ کر دوسو دس سے دو سوستائیس

 بی گریڈ ایک سو ستر سے دوسو پچاس تک پہنچ گئی ہے

شہری (جو پچاس پیچ والی کاپی تیس روپے کی تھی اب وہ پچاس کی ہوچکی ہے ،، جو چالیس کی تھی اب ساٹھ کی ہوچکی ہے)

دکاندار بھی کاغذ کی بڑھتی قیمتوں کےباعث پریشان ہیں ،،، کہتے ہیں کاغذ کی امپورٹ تو ہو نہیں رہی

،، ملز مالکان خودساختہ قیمتوں میں اضافہ کردیتے ہیں
دکاندار (ہر چیز کی امپورٹ تو بند کی ہوئی تین چار ملیں ہیں جو آپس میں طے کرکے قیمتیں بڑھا دیتے ہیں)

والدین کہتے ہیں کہ ،،، حکومت ترجیحی بنیادوں پر کاغذ کی قیمت کو کنٹرول کرے،،، تاکہ تعلیمی اخراجات میں ریلیف مل سکے۔

About The Author