دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کا معرکہ سترہ دسمبر سے شروع ہوگا۔ دوران میچ فول پروف سیکیورٹی کےلئے پلان مرتب کرلیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کا معرکہ سترہ دسمبر سے شروع ہوگا۔

دوران میچ فول پروف سیکیورٹی کےلئے پلان مرتب کرلیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کراچی ائرپورٹ پہنچیں۔ انہیں کوچز میں انتہائی سیکیورٹی کے ساتھ ہوٹل پہنچایا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ سترہ دسمبر کو شروع ہوگا۔ پہلےدوٹیسٹ میں انگلینڈ نےپاکستان کوشکست دی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم ستر ہ سال بعد سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان میں موجود ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ میچ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹرمقصود احمد کی صدارت میں اجلاس ہوا۔

پولیس افسران، پاک فوج، سندھ رینجرز اور پی سی بی حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاربشمول ایس ایس یو کمانڈوز، ڈسٹرکٹ پولیس

اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

اہلکار نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، سڑکوں، ہوٹلز، پریکٹس گراؤنڈزاور

دیگر مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے۔

حساس مقامات پر ماہر نشانہ بازبھی تعینات کیے جائیں گے۔

About The Author