کراچی میں اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے کے معاملہ پر طلبہ کا احتجاج۔ ٹائر اور پرانا فرنیچر جلا کر سڑک بند کردی۔
دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ پولیس نے مذاکرات کر کے طلبہ کو منتشر کردیا۔
کراچی میں اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے کے معاملہ پر علی الصبح طلبہ آج پھر احتجاج کے لئے نکل پڑے۔
کالج کی عمارت کے سامنے دھرنا دے دیا۔ ٹائر اور پرانا فرنیچر جلاکر سڑک بند کردی۔ طلبہ نعرے بازیکرتے رہے۔
سڑک کی بندش سے پیپلز سیکریٹریٹ سے جیل چورنگی جانے والی سڑک بند ہوگئی۔ دفاتر کو جانے والے شہری ٹریفک جام میں پھنس گئے۔
پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں پہنچ گئی۔ بعد میں پولیس حکام نے طلبہ سے مذاکرات کئے اور انہیں احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرلیا۔
جس کے بعد طلبہ وہاں سے منتشر ہوگئے اور سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،