سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برس پڑے ۔۔۔ کہتے ہیں قومی ٹیم سیمٹ کی پچ پر بھی انگلینڈ کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔۔
پاکستان ٹیم کا مقابلہ صرف زمبابوے۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کے ساتھ ہے ۔۔۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لئے
قومی ٹیم کو انگلینڈ کی طرح جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے
پاک سرزمین پر ایک اور سیریز میں ناکامی ،،، سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے
سابق فاسٹ باولر نے کہا کہ پاکستان انگلینڈ سیریز میں دو مختلف مائنڈ سیٹ نظر آئے
۔ عاقب جاوید ،، سابق ٹیسٹ کرکٹر
،،، "ہم اپنے روایتی انداز میں کھیلتے ہیں،،، انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا انداز تبدیل کردیا ہے،،،
ہمارے سٹرائیک ریٹ اور ان کے سٹرائیک ریٹ میں زمین آسمان کا فرق تھا،،،، فاسٹ باؤلنگ کی اتنی قلت کبھی نہیں دیکھی،،،، ساری زندگی ہم ایسی پچز پر ریورس سوئنگ کرکے جیتے ہیں”
عاقب جاوید کے مطابق موجودہ قومی ٹیم اس قابل نہیں کہ وہ کسی بھی کنڈیشن میں انگلینڈ سے جیت سکے
عاقب جاوید ،،، سابق ٹیسٹ کرکٹر ،،، "سیمٹ پر بھی کھیلیں گے تب بھی پاکستان کا کوئی مقابلہ نہیں،،، آپ کا مقابلہ انگلینڈ آسٹریلیا سے نہیں بلکہ زمبابوے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہے”
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ سیریز کے لیے غلط سیلیکشن کی گئی ،،، محمد علی کی جگہ اسکواڈ میں میر حمزہ کو ڈالنا چاہیے تھا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی