دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اورنج لائن ٹرین کی ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ تیار

جو بھی مسافر کم پیسوں کی ٹکٹ پر زیادہ سفر کریگا اسے دس گنا جرمانہ ادا کرنا ہو گا

خبردار ہوشیار،،،،، پنجاب ماس ٹرانزٹٓ اتھارٹی نے غلط بیانی کرکے اورنج لائن ٹرین کی ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا

جو بھی مسافر کم پیسوں کی ٹکٹ پر زیادہ سفر کریگا اسے دس گنا جرمانہ ادا کرنا ہو گا

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے جرمانوں کےلیے کام شروع کردیا ہے

اورنج لائن ٹرین کا سفر کے حساب سے کرایہ وصول کرنے کا پہلا مرحلہ مشکل سے دوچار  روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار مسافر کم پیسوں کی ٹکٹ پر زیادہ سفر کرنے لگے

،،، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے جھوٹ بولنے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن

کےلیے جرمانوں کا نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔

شہری (یہ بہت اچھا ہے کہ سفر کے حساب سے کرایہ لیا جارہاہے اس سے کافی بچت ہوجاتی ہے پہلے چالیس روپے دینا پڑتا تھا اب صرف بیس روپے دیتے ہیں)

شہری کہتے ہیں کہ غلط ٹوکن لینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوسرے مسافر ایسی حرکت نہ کریں۔

شہری (حکومت نے اچھا اقدام کیا ہے کہ جتنا سفر کریں اتنا کرایہ دیں لیکن جو اسکا غلط

استعمال کر رہے ہیں انکے خلاف ایکشن ہونا چاہے)
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے تین ہفتوں کے دوران اورنج لائن کے کرایوں میں کمی کے باعث مسافروں کی تعداد پچیس ہزار تک بڑھی ہے۔

About The Author