دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کوئی کھیل نہیں،خواجہ سعد رفیق

ابھی الیکشن کی ضرورت نہیں، وفاقی وزیر نے نیب کو ختم کرنے کا مشورہ دے ڈالا

خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کوئی کھیل نہیں، ابھی الیکشن کی ضرورت

نہیں، وفاقی وزیر نے نیب کو ختم کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔۔۔۔

خواجہ برادران پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے، لیکن جج کی رخصت کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی

احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر خواجہ بردان کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کیا تھا

، میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جس بھونڈے انداز میں ان کے خلاف مقدمات بنائے گئے تھے یہ سب کو پتا ہے

، سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نالہ لئی میں ڈوب چکا، اگر ایک جماعت کے کہنے پر الیکشن ہونے لگے

تو روز ہونے لگیں گے

انتخابات اپنے وقت پر ہونا چاہئیں، خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا کہ پہلے عثمان بزدار لوٹ رہا ہے

اب موجودہ پنجاب حکومت نے لوٹ مچائی ہوئی ہے، ایک سوال ہر وفاقی وزیر نے کہا کہ فی الحال نظر نہیں آ رہا کہ

پرویز الٰہی عمران خان کے کہنے پر اسمبلیاں توڑ دیں گے۔۔۔۔

 خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی

About The Author