دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا پی آئی اے کے جعلی ڈگری ملازمین سے ریکوری

ریکوری تنخواہوں اور مراعات کی مد میں کی گئی ہے

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پی آئی اے کے جعلی ڈگری والے ملازمین سے آٹھ کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔

ریکوری تنخواہوں اور مراعات کی مد میں کی گئی ہے

ڈپٹی ڈائریکٹر زوار حیدر کے مطابق ایف آئی اے پنجاب نے ایک سو تیرہ ملازمین سے آٹھ کروڑ کی ریکوری کی ہے۔

پی آئی اے کے گریڈ چار سے سولہ تک تعینات رہنے والے ملازمین نے بھاری تنخواہیں وصول کیں۔

سپریم کورٹ کے احکامات پردرج ایف آر میں ڈگری تصدیق نہ کرانے والوں کو نامزد کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں ڈائریکٹر ایچ آر سمیت بھرتی میں شامل اٹھارہ افسران کو نامزد کیا گیا تھا۔

پاکستان ایئر لائنز میں جعلی ڈگری پر چار سو ستاون ملازمین کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے۔

About The Author