نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روپے کی گرتی اور ڈالر کی بڑھتی قدر نے سپئر پارٹس مزید مہنگے کردیے

لاہور کی مارکیٹوں میں موٹرسائیکل کے مختلف پرزاجات میں ایک ماہ کے دوران پینتیس فیصد تک اضافہ ہوگیا

روپے کی گرتی اور ڈالر کی بڑھتی قدر نے سپئر پارٹس مزید مہنگے کردیے

لاہور کی مارکیٹوں میں موٹرسائیکل کے مختلف پرزاجات میں ایک ماہ کے دوران پینتیس فیصد تک اضافہ ہوگیا

کبھی سوچا نہیں تھا کہ غریب کی سواری تصور کی جانیوالی موٹرسائیکل کا سپئر پارٹ اس قدر مہنگا ہوجائیگا

لاہور کی سڑکوں پر دھن دھناتی موٹرسائیکل اگر کبھی خراب ہوجائے تو جیب سے اب سو نہیں بلکہ ہزاروں روپے موٹرسائیکل کی مرمت پر لگ جاتے ہیں

ایک ماہ قبل دو ہزار روپے تک فروخت ہونیوالی چین غراری بائیس سو پچاس روپے تک پہنچ گیا

جبکہ درجہ سوئم کی قیمت بھی ایک ہزار سے بڑھ کر بار سو پچاس تک پہنچ گئی ہے

کارپریٹر کی قیمت میں تو کم سے کم اٹھارہ سو روپے تک اضافہ ہوا ہے

ایک سو پچیس سی سی بائیک کا کارپریٹر ارسٹھ سو روپے جبکہ ستر سی سی کی قیمت پچپن سو روپے تک پہنچ گئی ہے

دکانداروں کے مطابق روپے کی گرتی قدر کے باعث سپئر پارٹس مہنگے ہوگئے ہیں
دکاندار

"ڈالر بڑھتا جارہا ہے اس لیے قیمتیں بڑھ رہی ہے ،،، ہم نے اپنا بھی تو مارجن رکھنا ہے،، کلچ پلیٹ کی قیمت پہلے سے بڑھ گئے ہیں،،

غراری سیٹ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے”

موٹرسائیکل سواروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا موثر سسٹم موجود ہی نہیں ،،، مہنگائی کے ساتھ ساتھ پریشانی بھی بڑھتی جارہی ہے

شہری ،، "پہلے میں نے چین غراری سیٹ چودہ پندرہ سو کا ڈلوایا تھا اب وہی سیٹ بائیس سو کا ہوگیا ہے”

مارکیٹ میں ستر سی سی بائیک کا ائیرفلٹر ایک سو ساٹھ ،، ایک سو پچیس سی سی بائیک کا فلٹر فوم دو سو روپے اضافے کے بعد نو سو پچاس

اسی طرح ہیڈ لائٹ کی قیمت ایک ہزار روپے تجاوز کرچکی ہے جبکہ درجہ اوول کلچ پلیٹ کی قیمت آٹھ سو پچاس روپے ہے۔

About The Author