نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی ٹاپ پر

اسموگ کی چادر نے لاہور کے خوبصورت نظاروں کو دھندلا کر رکھ دیا۔

لاہور دنیا کے آلودہ ترین کی شہروں کی فہرست میں آج بھی ٹاپ پر ہے۔ اسموگ کی چادر نے لاہور کے خوبصورت نظاروں کو دھندلا کر رکھ دیا۔

شہر میں آلودگی کی صورتحال
لاہور کی فضاؤں پر ،، اسموگ کی آلودہ چادر تنی ہے ،،، صبح سویرے باغوں کے شہر میں ہر منظر دھندلا دکھائی دیتا ہے

اسموگ کے باعث گلے ناک اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔صبح سویرے موٹربائیکس پر اسکول کالجز اور دفاتر جانے والے افراد کو کھلی فضاء میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے

طلبہ ،،، (صبح اسکول جاتے ہیں تو مشکل ہوتی ہے ،،، ماسک لگاتے ہیں تو ٹھیک ورنہ تو بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے)

آلودہ فضاء سے بیزار شہری ،،، سموگ کے مستقل حل کا مطالبہ کرتے ہیں
ساٹ۔ مختار علی۔ شہری (اب تو لاہور میں آلودگی زیادہ ہوچکی ہے باغوں کا شہر لاہور ہوتا تھا)

آلودگی کے عالمی انڈیکس میں لاہور آج بھی سر فہرست رہا ،، شہر کا اے کیو آئی انڈیکس چار سو سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

About The Author