نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں سیلابی صورتحال پرکئی ماہ گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا

متاثرین کی بحالی کے لئے 87 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو استعمال کیا جا رہا ہے

سندھ میں سیلابی صورتحال پر کو کئی ماہ گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ 40 ہزار ایکٹر پر تاحال سیلابی پانی موجود ہے اور

متاثرین کی بحالی کے لئے 87 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو استعمال کیا جا رہا ہے

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مون سون بارشوں اور سیلاب پر تحریک التو پر بحث کا آغاز ہو گیا ۔۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایوان کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سندھ زیادہ متاثرہوا ہے

حکومت نے جان بوجھ کر کسی علاقے کو نہیں ڈبویا ۔۔صوبے میں اتنے بڑی آفات پر بات کرنے لئے کم وقت رکھنے پر خرم شیرزمان کی حکومت پر تنقید کی

جواب میں اسپیکر نے کہا کہ سیلاب حکومت کی وجہ سے نہیں آیا تحریک انصاف کے رکن فردوس شمیم نقوی نے کہا

سیلاب سے متاثرہ علاقوں از سر نو بحالی کے لیے 16سو بلین ڈالر کا کھا گیا،،اس میں کتنی رقم خرچ ہوئی اس کا ثبوت نہیں ملتا

اسپکر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

About The Author