نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی اردو کانفرنس میں آخری روز نئے میڈیا کے نئے تقاضوں پر گفتگو ہوئی

اکیسویں صدی میں فنون کی صورتحال پر بھی نشست لگی

عالمی اردو کانفرنس میں آخری روز نئے میڈیا کے نئے تقاضوں پر گفتگو ہوئی۔۔ اکیسویں صدی میں فنون کی صورتحال پر بھی نشست لگی۔

اختتامی اجلاس میں انور مقصود نے اکیسویں صدی کے پاکستان کا قصہ چھیڑا۔۔ رقص کی محفل بھی سجی۔

سندھی کلچر ڈے کی مناسبت سے ثقافتی موسیقی بھی پیش کی گئی۔۔

عالمی اردو کانفرنس کے اختتامی روز نئے میڈیا کے نئے تقاضوں کا ذکر ہوا۔ صحافی اویس توحید کا کہنا تھا کہ صحافت میں غیر جانبدارانہ رائے ہونی چاہئے۔

اکیسویں صدی میں فنون کی صورتحال پر ریڈیو، تھیٹر، ٹیلی ویژن فلم اور موسیقی کے موضوعات زیر بحث رہے۔

معروف ادیب انور مقصود نے اختتامی اجلاس میں مزاحیہ انداز میں مقالہ پیش کیا۔
قراردادیں بھی پیش کی گئیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شعر پڑھ کر سنایا۔۔

سندھی ثقافتی دن کی مناسبت سے ثقافتی رنگوں سے مزین موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی۔

رقص کے سفر میں مانی چاؤگروپ، وہاب شاہ گروپ، خرم تال گروپ اور عبدالغنی گروپ نے ڈانس پرفارمنس پیش کیں۔۔

About The Author