دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر کی جانب سے پولیس لائنز ملتان میں ریٹائر ہونے والے گھڑ سوار پولیس ہیڈ کانسٹیبل نصیر احمد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان نے ہیڈ کانسٹیبل نصیر احمد کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ

نصیر احمد نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیئے۔ سی پی او ملتان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ

دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی روایت ہے

اور اس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس لائنز میں ہیڈ کانسٹیبل نصیر احمد کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی

الوداعی تقریب میں کیا۔ تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب، ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نمرین منیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے ہیڈ کانسٹیبل نصیر احمد کو پھولوں کے ہار پہنائے، تحائف دیئے

اور یادگاری شیلڈ دی۔ ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل نصیر احمد نے ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب کے انعقاد پر سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد ہیڈ کانسٹیبل نصیر احمد کو محکمانہ پروٹوکول اور اعزاز کے ساتھ ان کے گھر تک چھوڑا گیا۔

سی پی او ملتان نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ

پیشہ ورانہ سروس پوری کرکے محکمے سے ریٹائر ہونے والے تمام افسران واہلکاروں کو باوقار انداز میں رخصت کیاجائے

اور ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

ملتان پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی

تفصیلات کے مطابق 02 منشیات فروشوں سمیت 04 ملزمان گرفتار، ڈھائی کلو گرام سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج

پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان اللہ دتہ اور محمد ارشد کو گرفتار کر کے ڈھائی کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی

جبکہ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد آصف کو بہاولپور کے علاقے یزمان سے گرفتار کر لیا گیا

اس کے علاوہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری طاہر کو فرار کروانے کے الزام میں ملزم محمد رمضان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی شجاع آباد میں مقدمات درج کر کے کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے

ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع آباد محمد سعید نے تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

ملتان پولیس تھانہ گلگشت کی جواریوں کے خلاف کارروائی ، 12 جواری گرفتار ، جواء پر لگی رقم برآمد ، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گلگشت نے کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے جواء پر لگی رقم 2 لاکھ روپے سے زائد رقم

و ہنڈا سٹی کار برآمد کر لی گرفتار ملزمان میں خواجہ عظمت ، محمد بلال ، عمران ، لیاقت علی ، محمد یوسف ، محمد اویس ،

نذر عباس ، ندیم احمد ، محمد عالم ، عامر حسین ، شاہ زیب خان اور محمد اکرم شامل ہیں

ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی زیرنگرانی ڈی ایس پی سرکل گلگشت سید حماد نبی کی سربراہی میں ایس ایچ او گلگشت راؤ ضیاءالرحمن نے

سب انسپکٹر اظہر عباس و ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے۔

About The Author