دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنرلیاقت علی چٹھہ نے ڈیرہ غازی خان شہر کے وسط میں موجود کشمیر پارک میں بند سٹریٹ لائٹس کا نوٹس لے کیا۔

دس روز کے اندر ناکارہ لائٹس تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔افسران کے ہمراہ پارک میں پیدل جوگنگ ٹریکس اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین پی ایچ اے یاسر درانی،ڈی جی طاہر جاوید انصاری، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،پی ایچ اے کے شفقت محمود،شہزاد احمد اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

کمشنر نے کشمیر پارک کی بہتری کیلئے دس روز کا وقت دیتے ہوئے جوگنگ ٹریکس،لائٹس،کینٹین سے پارک کی طرف پردہ کے انتظامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کشمیر پارک میں مزید پودے اور پھول لگانے کے احکامات جاری کئے۔

کمشنر نے کہا کہ کشمیر پارک کی بحالی و توسیع پر ایک کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔مزیر بھی خرچ کریں گے

کشمیر پارک کو فیملی کیلئے تفریح کا مرکز بنایا جائیگا۔کمشنر نے کہا کہ کشمیر پارک کے اندر سیوریج کی سیپیج روکی جائے۔سیوریج کی وجہ سے کشمیر پارک کے جوگنگ ٹریکس پر ماحول تعفن زدہ ہوچکا ہے۔

پارک میں مزید واش رومز بھی بنائے جائیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کشمیر پارک میں پڑے پرانے درختوں کی نیلامی کے بھی احکامات جاری کئے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے صبح سویرے افسران کو ساتھ لے کر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

صفائی،سیوریج،تجاوزات،عمارتی نقشے،مین ہولز ڈھکن،مویشی بھانوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے کہا کہ شہر کی حدود میں مویشی رکھنے پر دفعہ 144 نافذ ہے۔شہری صفائی اور سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

کارپوریشن کی حدود میں نقشہ منظوری کے بغیر عمارت تعمیر نہیں ہونی دی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ سیوریج لائن کی صفائی کے ساتھ ڈسپوزل ورکس کی بھل صفائی کرائی جائے۔

علاقہ کی سطح پر قائم کی گئی کمیونٹی کی ٹیمیں بھی فعال کردار ادا کریں۔کمشنر نے کہا کہ شہر کی حدود گندگی،غلاظت اور ڈینگی کی آماجگاہ بننے والے خالی پلاٹ کی

ریونیو ریکارڈ میں ریڈ انٹری کرائی جائے گی۔ریڈ انٹری ہونے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تحریری اجازت کے بغیر پلاٹ فروخت نہیں ہوسکے گا

،شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے پلاٹوں کی صفائی کرکے چار دیواری کے اندر محفوظ بنائیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ماڈل ٹاؤن،بھٹہ کالونی،شہزاد کالونی،یونین کونسل نمبر 13،14, 9،10،غریب آباد،شہزاد کالونی،بلاک 36 اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

اے سی صدر شکیب سرور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ایس ای پبلک ہیلتھ

شعیب فیاض،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ایم او ذیشان فرید کے علاؤہ محمد افضل جتوئی،یونین کونسل کے سیکریٹریز اور سیاسی قیادت کے نمائندے موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سے پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف کی قیادت میں پی ایم اے اور وائی ڈی اے کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔

کمشنر نے ڈاکٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے بھرپور سفارشات کی یقین دہانی کرائی۔

کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ملازمت سے برخاست اور معطلی ختم کرنے کیلئے سفارشات بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال ڈویژن کا سب سے بڑا ہسپتال ہے یہاں تینوں صوبوں کے نزدیکی اضلاع کے مریضوں کا بوجھ ہے۔

مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف خدمت خلق کے تحت فرائض انجام دیں۔

اس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف،فوکل پرسن وائی ڈی اے ڈاکٹر ابرار احمد سکھانی،نائب صدر ڈاکٹر صدام گورایا،ڈاکٹر رضوان نصیر،ڈاکٹر شکیل لغاری،ڈاکٹر آغا شہزاد،ڈاکٹر جمیل خٹک

ڈاکٹر ثوبیہ ستار،ڈاکٹر خالد رحمان،ڈاکٹر شیر علی سکھانی،ڈاکٹر فہیم،ڈاکٹر عبدالمنان اور دیگر موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ تحصیل علی پور کا دورہ کیا۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں اور ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے ساتھ چیئرمین تعلیمی بورڈ کی حیثیت سے راشد منہاس،آصف سکیم ہائیر سیکنڈری سکول کے دورے کئے۔

کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کے معائنہ کے دوران مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے معلومات لیں۔

کمشنر نے ہسپتال کی حدود میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر اور ڈائیلسز سنٹر کے کام کا جائزہ لیا اور افسران سے بریفنگ لی۔

دو منزلہ ٹراما سنٹر پر 9 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 11 بیڈڈ ڈائیلسز سنٹر پر چار کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

کمشنر نے تحصیل صدر ہسپتال کے پہلے ڈائیلسز سنٹر میں مشینوں کی تعداد بڑھانے کیلئے فلاحی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کی ہدایت جاری کیں تاکہ

زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم ہوسکے۔کمشنر ڈی جی خان نے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کے بھی احکامات جاری کئے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ڈیرہ غازی خان سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں کمپئرنگ کے فرائض نیر رانی شفق اور سمیرا نصیر نے انجام دیئے۔ ننھے طلبا و طالبات نے ویلکم آئیٹم پیش کیا جب کہ عثمان بلاک کی طالبات نے

خوبصورت پی ٹی شو پیش کرکے خوب داد وصول کی۔مہمانوں نے طلبا و طالبات کے ہاتھ سے بنائے گئے سائنسی ماڈلز اور پراجیکٹس کی نمائش بھی دیکھی۔

اس دوران علی بلاک میں اساتذہ اور اولڈ سٹوڈنٹس کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔

مین کیمپس میں خواتین اساتذہ اور طالبات کے درمیان ہینڈ بال کا ایک دلچسپ میچ ہوا۔مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ڈی پی ایس اینڈ کالج ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا بہترین ادارہ ہے،ہم یہاں اعلیٰ ترین اداروں کی طرح دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں

،یہاں طلباء کو ہارس رائیڈنگ،تیکوانڈو، سپورٹس کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں،سٹوڈنٹس کے لیے سوئمنگ پول کا اہتمام کرنے کے ساتھ ادارے کی تعمیر و توسیع پر مزید توجہ دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ

اس ادارے نے فارغ التحصیل طلباء کو عمدہ تعلیم و تربیت دی ہے، آپ پر بھی ادارے کا بہت حق ہے،ادارے کی مزید ترقی کے لئے ہم سب اپنا فرض ادا کریں۔

اس موقع پر پرنسپل ادارہ میجر ریٹائرڈ محمد اعظم اختر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں نئے گیٹ اور لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا ہے

عمارت میں تزئین و آرائش اور تعمیر و توسیع کا کام جاری ہے۔ہم ادارے کی فلاح و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں،ہمارا مقصد اور فوکس طلباء کی اعلیٰ تعلیم و تربیت ہے

جس کیلئے ہمارے تجربہ کار،تربیت یافتہ،محنتی اور قابل ٹیچنگ سٹاف دن رات کوشاں ہے۔ادارے کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات ہمارا قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔دریں اثنا پرنسپل محمد اعظم اختر نے کمشنر کو شیلڈ پیش کی۔

تقریب میں عثمان بلاک کے طلبا و طالبات نے میوزیکل آئٹم پیش کرکے سماں باندھ دیاادارے کے فارغ التحصیل طالبعلم معروف سنگر فراز احمد کھوسہ نے گیت پیش کرکے پروگرام میں رنگ بکھیرے،موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والی

طالبہ حفصہ ندیم نے بھی غزلیں سناکر حاضرین محفل سے خوب داد پائی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نے فرار احمد کھوسہ اور حفصہ ندیم کو شیلڈز سے نوازا۔وقار حسین، وجاہت حسین، اشفاق احمد، عمیرجان لغاری

، عمر مجتبیٰ، کمیل،شعیب، شفیع شیخ، ارسلان غازی، ڈاکٹر رابعہ اصغر، ڈاکٹر رمشا بخت، ڈاکٹر شافعہ، فرحان قادر سمیت اولڈ سٹوڈنٹس نے ادارے اور اساتذہ سے وابستہ اپنی یادوں کوتازہ کیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی اوپن ڈور پالیسی کے ثمرات سے شہری براہ راست مستفید ہورہے ہیں

،شہری صبح سے ہی انکے آفس پہنچ جاتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے روٹین ورک سے ہٹ کر اپنے آفس میں عوامی مسائل سنے اور شہریوں کی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ تمام محکموں

کے افسران کو عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا ٹاسک دیا ہے،شکایات کے ازالے کیلئے میرے احکامات کی باقاعدہ پیروی بھی کی جاتی ہے

،شہری بلا روک ٹوک میرے آفس آئیں،انہیں ہرممکن ریلیف دینگے،انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران کو بھی شہریوں کے جائز مسائل کرنے کے احکامات دئیے ہیں

،مسائل حل کرکے سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے،عوامی مسائل کے حل کیلئے تحصیلوں میں بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی برائے لیبر کے اجلاس میں چائلڈ لیبر و جبری مشقت کے خاتمے،بھٹہ مالکان سے سوشل سکیورٹی واجبات کی

وصولی اور کم ازکم اجرت کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے بارے اہم فیصلے کئے گئے۔اس حوالے سے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابرحسین کی زیرصدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

،اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمدصادق،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،محمدارسلان اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی صابر حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کے انشنٹیوز پر مزدور طبقے کا حق ہے

،لیبر تک ان مراعات کو پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،جدید دور میں جبری مشقت کا خاتمہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے

،معصوم بچوں سے زبردستی کام لینا چائلڈ لیبر کے زمرے میں آتا ہے جس میں ملوث فیکٹری،شاپس

اور کارخانہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں،کسی کے ساتھ ہرگز رعایت نہ برتی جائے،ہوٹلوں،دکانوں

کارخانوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ جو بھٹہ مالکان ورکرز کی رجسٹریشن نہیں کروا رہے

انہیں لیبر کو دی جانیوالی حکومت پنجاب کی مراعات کے بارے میں قائل کیا جائے،بھٹوں پر کوڑا کرکٹ جلانے والے مالکان کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے

کسی پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد صادق نے بتایا کہ

چائلڈ لیبر میں ملوث تین دکان داروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں جبکہ کم اجرت دینے والوں کے چالان بھی کئے جارہے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز کالج ماڈل ٹاؤن میں چھوٹے

اور صحت مند گھرانے کے تصور کو اجاگر کرنے کیلئے پپٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔رفیع پیر تھیٹر لاہور کے فن

کاروں نے پپٹ شو میں محکمہ کے پیغام کو عام کرنے کیلئے پتلیوں کے ذریعے آگاہی فراہم کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ بڑھتی اور بے ہنگم آبادی ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے

،آبادی پر کنٹرول نہ کیا گیا تو ہمارے وسائل ختم اور ہمارے مسائل بے تحاشا بڑھ جائیں گے جو ہماری ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہونگے

،انہوں نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے کیلئے ہمیں منظم حکمتِ عملی اپنانا ہوگی،ہماری نوجوان نسل ہماری کمیونٹی کو آبادی کے باعث بڑھتے مسائل بارے آگاہی فراہم کرنے میں

اہم کردار اداکرسکتی ہے،زائد آبادی کی وجہ سے ہمارے مسائل بڑھ رہے ہیں،والدین کم آمدنی کی وجہ سے اپنے بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم سے قاصر ہیں

،چھوٹے اور خوشحال گھرانے کے تصور کو اجاگر کرنا ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے

۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری نے کہا کہمحکمہ بہبود آبادی ماں و بچے کی صحت،بچوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اور چھوٹے کنبہ کی تشکیل میں

اہم کردار ادا کررہا ہے،چھوٹے اور صحت مند خاندان کی تشہیر وقت کی ضرورت ہے۔پپٹ شو میں پرنسپل بشریٰ بی بی،اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر لیاقت علی چھٹہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تاریکی میں ڈوبا ہوا غازی گھاٹ پل اب جگمگانے لگا ہے

،غازی گھاٹ پل پر لائٹس فنکشنل کرادی گئی ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور نے لائٹس نصب کرادیں جن کے جلنے سے راہگیروں کو آسانی کے ساتھ دریا

کا خوبصورت منظر بھی دیکھنے کو ملے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ

کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کم وقت میں پل غازی گھاٹ کو روشن کیا گیا ہے،ہم اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور کی محنت کو سراہتے ہیں

،غازی گھاٹ پل کی لائٹس کے معاملات ضلع کونسل کو ہینڈ اوور کریں گے جو اسے پراپر فنکشنل رکھنے کی ذمہ دار بھی ہوگی

،انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے پل پر تاریکی کی وجہ سے حادثات کا خدشہ رہتا تھا،لائٹس فنکشنل ہونے سے پل دلکش نظارہ پیش کرے گا۔

ہر سال دنیا بھر میں ماہ نومبرکے اختتام پر خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں بھی یہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اس لیے ہر سال پاکستان میں بھی یہ دن منایا جاتا ہے

اور مختلف اداروں میں اس کی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں ۔ ہر سال کی طرح رواں برس بھی جامعہ غازی ڈیرہ غازی خان میں اس حوالے سے اس اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

گذشتہ روز سیمینار ہال میں اس تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران عبداللہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیر کی نگرانی میں آرٹ اینڈ کلچر کلب نے اس تقریب کا اہتمام کیا ۔

پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر محمد کامران عبداللہ وائس چانسلر جامعہ غازی ڈیرہ غازی خان نے کی ۔
مہمان خصوصی نامور قانون دان میڈم رقیہ رمضان صاحبہ تھیں۔ مہمان اعزاز کے طور پر میڈم زبیدہ پروین ( انسپکٹر پولیس ڈیپارمنٹ شکایت سیل کی حثیت سے شرکت کی۔ محترم ڈاکٹر اے بی گلشن صاحب ( رجسٹرار جامعہ غازی) نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی ۔

جبکہ نئے ڈی ایس اے ڈاکٹر محمدّ سلیم نے کی اور تقریب کو عملی جامہ پہنایا ۔ آرٹ اینڈ کلچر کلب نے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

ڈاکٹر انصر ، ڈاکٹر حماد اور محمد افضل صاحب نے اس تقریب کا انتظام انصرام سنبھالا۔

اس کلب کی انچارج ڈاکٹر راشدہ قاضی صاحبہ نے نظامت کے فرائض بخوبی سر انجام دیے ۔ مہمانان گرامی قدر کے لیے اعزازات ، اصناد اور شیلڈز کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ یہ سعادت شعبہ اردو کے طالب علم غلام مصطفیٰ نے حاصل کی جبکہ نعت گوئی کا شرف شعبہ اسلامیات کے طالب علم مرزا محمد

علی نے حاصل کیا۔

ڈاکٹر محمد سلیم (ڈی ایس اے ) نے تقریب کی غرض و غایت اور اہمیت پر بھرپور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خواتین پر تشدد کے خلاف ایسی تقریب کا انعقاد کرنا چاہئے اور اس کے تدارک کے لیے بھی عملی کام کرنے چاہئیں ۔

ہمیں ان تقاریب کے ذریعے لوگوں میں اس عالمی دن کی اہمیت اور خواتین پر کیے جانے والے جبری تشدد کے خلاف آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلیمی ادارے ہی اس آگاہی کے ذرائع ہیں۔

ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد سلیم کے بعد کنٹرول امتحانات ڈاکٹر عبدالغفار صاحب اسٹیج پر تشریف لائے اور خواتین کی عزت و احترام یقینی بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری خواتین نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہر شعبہ ہائے زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہماری خواتین نے مرد کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کردار ادا کیا ہے۔ اُن کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اس لیے ہمیں کبھی بھی اُنہیں تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے اور اُن کی عزت و احترام اور وقار کی اہمیت یقینی بنانی چاہئے ۔

اس کے بعد میڈم رقیہ رمضان جو ایک نامور قانون دان بھی ہیں انہوں نے قانونی زاویہ نگاہ سے اس موضوع پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بھی اب خواتین پر تشدد کے خلاف قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں قرار دادیں منظور ہو چکی ہیں

اور پاکستان بھر میں خواتین کے تحفظ کے لیے مختلف ادارے قائم کیے گئے ہیں ۔

میڈم رقیہ رمضان کے بعد میڈم زبیدہ پروین تشریف لائیں اور خواتین کے درمیان حائل رکاوٹوں اور اُن کے تدارک کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی ۔

میڈم زبیدہ پروین کی گفتگو ختم ہوئی تو ڈاکٹر اے بی گلشن اپنے اظہار خیال کے لیے اسٹیج پر تشریف لائے اور جامعہ غازی میں خواتین دوست ماحول کی فراہمی کا وعدہ کیا۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ جامعہ غازی میں بھی خواتین کو مکمل تحفظ دیا جائے گا اور ایسا خواتین دوست ماحول فراہم کیا جائے گا کہ

جس میں خواتین بغیر کسی ڈر کے تعلیم بھی حاصل کر سکیں گی اور اپنا اپنا کام بھی کر سکیں گی۔

آخر میں جامعہ غازی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عبداللہ تشریف لائے ۔ انہوں نے حال میں

موجود تمام احباب اور سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے اسلامی نقطہ نظر سے

خواتین کے حقوق اور اُن پر تشدد کی ممانعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مکمل طور پر خواتین کو تحفظ فراہم کرتا ہے

وائس چانسلر صاحب نے پہلے قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں عورت کے حقوق کی ادائیگی اور اس پر تشدد نہ کرنے کا حکم دیتا ہے۔

پھر انہوں نے حدیث پاک کی روشنی میں بھی کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی عورتوں کے حقوق بیان کیے ہیں

اور اُن پر سختی اور تشدد سے منع کیا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عملی طور پر اپنی سیرت کے ذریعے ہمیں عورت کی عزت و احترام اور

اس کے حقوق کا تحفظ کا درس دیا اور اس پر تشدد سے منع کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو عورت کے منہ پر مارنے سے بھی منع کیا ہے ۔۔۔

تقریب کے اختتام پر تاریخی اسناد، شیلڈز اور تحائف مہمانوں میں تقسیم کئے گئے ۔ گروپ فوٹو کے بعد ایک خصوصی واک کا اہتمام سرکردہ خواتین کی زیرِ نگرانی کیا گیا ۔

تقریب کا اختتام اس وعدے کے ساتھ ہوا کہ بنت حوا کا احترام ہماری دینی اور مذہبی زمہ داری ہے اس لیے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اسے یقینی بنایا جائے گا ۔۔۔۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان۔
تھانہ دراہمہ پولیس کی کاروائی صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام 26 کلو 400 گرام چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے بتایا کہ ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی اسی سلسلے میں تھانہ دراہمہ پولیس نے

ڈالہ نمبر9255/KH کو روکا تو ڈالہ کا ڈرائیور فرضو ولد پکار سے گٹو برآمد ہوا گٹو کو کھول کر تلاشی لینے پر گٹو میں سے کل 26 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔

تھانہ دراہمہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی۔

اس موقع پر ایس ایچ او دراہمہ عمران خالد کا کہنا تھا کہ ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کی

سپرویژن میں منشیات سمگلروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے ایسے جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مظفرگڑھ

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل فرحت رسول کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ افتخار علی ملکانی نے

مختلف کاروائیوں کے دوران ڈکیتی و چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی

مظفرگڑھ افتخار علی ملکانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 07 موٹر سائیکلیں اور 1 عدد کار کے علاؤہ 2 لاکھ 30 ہزار روپے کی نقد رقم اصل مالکان کے حوالے کیں

،تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں ایس ایچ او افتخار علی ملکانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہنا تھا کہ

سرقہ،چوری و ڈکیتی کے 16 مقدمات میں چھینا گیا قیمتی سامان ملزمان سے برآمد کرلیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ

تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں پولیس کی خصوصی کاروائیوں میں ملزمان سے 07 عدد اوریجنل موٹر سائیکلیں مالیتی4 لاکھ روپے سی زائد اور ایک کار مالیتی 5 لاکھ روپے

اور2 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد کیے گئے،ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ اور اس کی ٹیم نےبرآمد ہونے والا سامان اصل مالکان کے حوالے کیں

،پریس کانفرنس سے خطاب کرتےایس ایچ او کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی مظفرگڑھ کی پولیس نے ضلع بھر میں کی جانے والی کاروائیوں کے دوران گینگ کے 3ملزمان

شاہد ،بلال اور وقاص کو بھی گرفتار کرلیا اور مزید ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کوششیں جاری ہیں

انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موٹر سائیکلیں پارکنگ اسٹینڈز پر کھڑی کریں اور کہیں بھی موٹر سائیکل پارک کرتے وقت اسے ڈبل لاک لگائیں۔.

About The Author