دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی ملیر شمسی سوسائٹی میں بیدردی سے اندوہناک قتل کا واقعہ

ماں اور تین بیٹیوں کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا

کراچی ملیر شمسی سوسائٹی میں اندوہناک واقعہ۔

ماں اور تین بیٹیوں کا چھری کے وار سے سفاکانہ قتل۔ شوہر شدید زخمی۔ پولیس کا کہنا ہے لگتا ہے

شوہر نے بیوی اور بچیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی۔نچلی منزل پر مقیم اہلخانہ کا کہنا ہے کہ

مقتولہ کی آواز سنی ، تو اوپر گئے۔ کنڈی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے،، تو ہولناک منظر دیکھا۔

کراچی ملیر شمسی سوسائٹی میں بیدردی سے قتل کا واقعہ۔ ماں اور تین بیٹیوں کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا

جبکہ شوہر بھی شدید زخمی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کےمطابق مقتول بچیوں کی عمریں، دس، بارہ اور سولہ سال ہے۔

پولیس کےمطابق بچیوں کا والد فواد زخمی حالت میں گھرسے ملاہے۔پولیس موقع پرپہنچی توگھرکادروازہ اندر سے لاک تھا۔

گراؤنڈ فلور پر موجود بھائی اوروالدہ نےکوئی شور نہیں سنا۔ پولیس ذرائع کےمطابق

جائے وقوع سے آلہ قتل خون آلود چھری مل گئی ہے۔ایس پی شاہ فیصل ڈویژن کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ

شوہر نے بیوی اور بچیوں کا قتل کرکے خودکشی کی کوشش کی ہے۔ گھر سے شدید زخمی حالت میں ملنے والے شخص کا گلا بھی کٹا ہوا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کےمطابق زخمی شخص کی والدہ سے معلومات حاصل کی ہیں۔ فواد کا اہلیہ سے جھگڑا معمول تھا۔

فواد کی بیوی کی آواز بھابھی نے سنی تو گھر والے اوپر گئے۔ دروازے کی کنڈی توڑ کر گھر والے اندر داخل ہوئے۔

شور شرابے کی آواز نہ آنے سے شبہ ہے کہ مقتولین کو نشہ آور چیز دی گئی ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔

About The Author