دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ادب فیسٹیول میں فلم ڈوڈا کی اسکرینگ کے ساتھ فلم کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی

ایک اور نشست میں عالیہ اقبال نقوی نے شرمین عبید چنائے سے مکالمہ کیا۔۔

کراچی میں جاری چوتھے ادب فیسٹیول میں فلم ڈوڈا کی اسکرینگ کے ساتھ فلم کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ ایک اور نشست میں عالیہ اقبال نقوی نے شرمین عبید چنائے سے مکالمہ کیا۔۔
دی لینس آف بلوچی سینما کے عنوان سے بلوچی فلم ڈوڈا کی اسکریننگ کی گئی۔۔ مکالمہ بھی ہوا۔۔
شرمین عبید چنائے نے اپنی مستقبل میں ہالی ووڈ کے ساتھ آنے والے نئے پراجیکٹ کی نوید بھی سنائی۔۔

شرمین عبید چنائے
رمضان بلوچ، عادل بزنجو، صہیب حسن اور ابیلا کُرد, فلم پروڈیوسر وحید نور سے محو گفتگو ہوئے۔۔
بلوچی فلم ڈوڈا کا ذکر چھڑا۔مختلف پیرائے زیر بحث آئے۔۔

دوسری جانب عالیہ اقبال نقوی نے شرمین عبید چنائے سے مکالمہ کیا۔
فلم جوئے لینڈ کے حوالے سے شرمین عبید چنائے نے معزز عدالت کے بیان کا ذکر بھی کیا۔

شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ مس مارول کی صورت اب پاکستان کا سپر ہیرو بھی متعارف ہوچکا ہے۔
ہالی ووڈ کے ساتھ نئے پراجیکٹ پر کام بھی جاری ہے۔

شرمین عبید چنائے

فلم اور ٹیلی ویژن کے طلبہ و طالبات نے مقررین سے دلچسپ سوالات بھی کیے۔

About The Author