دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آبادمیں آج قومی ٹیسٹ اورورلڈکپ اسکواڈ کےاعزازمیں عشائیہ تقریب ہوگی

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کا دورہ پاکستان

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آبادمیں آج قومی ٹیسٹ اورورلڈکپ اسکواڈ کےاعزازمیں عشائیہ تقریب ہوگی

پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ25سے27نومبر تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس کرے گا،ذرائع کے مطابق

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ27نومبر کی صبح اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا
28

نومبر سے30نومبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا جائیگا، ذرائع
30

نومبر کو ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی جائےگی پاکستان اور انگلینڈمیں پہلا

ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو

رہی ہے، دونوں ٹیمیں کا ایک دوسرے کیخلاف ریکارڈ ملا جلا، پاکستان نے اکیس اور انگلینڈ

نے چھبیس میچ جیت رکھے ہیں جبکہ انتالیس ٹیسٹ میچز ڈرا بھی ہوئے ہیں
دو ہزار پانچ کے بعد، پاک سرزمین پر

، انگلش کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کے مدمقابل آئے گی

دونوں ٹیموں کے درمیان انیس سو چون سے اب تک چھبیس سیریز کھیلی جا چکی ہیں

، دس میں انگلینڈ کامیاب رہا جبکہ پاکستان نے آٹھ سیریز اپنے نام کیں، دونوں ٹیموں کے درمیان آٹھ سیریز برابر بھی رہیں

ایشیئن کنڈیشنز میں کھیلی گئی سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے، پاک انگلینڈ ٹیموں کے درمیان پاک سرزمین پر آٹھ سیریز کھیلی جا چکی ہیں

، جس میں پاکستان کو تین سیریز میں فتوحات کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ انگلینڈ نے دو سیریز جیتیں اور تین سیریز ڈرا بھی ہوئیں

نیوٹرل مقام یعنی یو اے ای میں کھیلی گئی دو سیریز بھی پاکستان کے نام رہیں

آخری پانچ دو طرفہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے دو جبکہ انگلینڈ نے ایک سیریز جیتی اور دو برابر رہی۔

 دو ہزار بیس میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی

سیریز میں انگلینڈ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر سے کامیاب رہا تھا۔

About The Author