نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب پولیس کی واٹس ایپ سروس ،، مقبول سروس بن گئی

تین ماہ کے دوران دس لاکھ سے زائد افراد نے مختلف سروسز کےلیے رابطہ کیا

پنجاب پولیس کی جانب سے متعارف کرائی گئی واٹس ایپ سروس ،،، مقبول سروس بن گئی،، تین ماہ کے دوران دس لاکھ سے زائد افراد نے مختلف سروسز کےلیے رابطہ کیا

پچیس سے تیس فیصد اوورسیز پاکستانیوں نے رہنمائی کےلیے رابطہ کیا
پنجاب پولیس میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال،،،شہریوں کےلیے پندرہ سہولیات ون کلک پرمہیا کردیں

پولیس کے دیئے گئے واٹس ایپ نمبر 03317871787 پر سنگل میسج کریں اور اپنی مطلوبہ سروس حاصل کریں ،،،تین ماہ میں دس لاکھ سے زائد افراد نے واٹس ایپ سروس پر مدد حاصل کی۔
شہری

بہت اچھی سروس ہے آن لائن گھر بیٹھے آپ کسی بھی سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اپنی

شکایت کےلیے تھانے بھی نہیں جانا پڑے گا

پولیس حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے واٹس ایپ سروس پر رابطہ کیا گیا ہے

جنہوں نے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی سہولت حاصل کرنے سمیت اپنی شکایت درج کرائیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر

ہمیں ون کلک پر پندرہ سروسز رکھ دیں ہیں جس میں عوام کا بہت اچھا ریسپانس آرہا ہے

دن بند دو ڈھائی ہزار نئے افراد رابطہ کر رہے ہیں

پنجاب پولیس کی جانب سے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ سروس کو آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کیاگیاہے

جس سے آپ گھر بیٹھے اپنی شکایت کے اندراج سے لیکرانویسٹی گیشن آفیسر تک کا رابطہ نمبرحاصل کرسکتے ہیں۔

About The Author