نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راولپنڈی،پی ٹی آئی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان 56 شرائط طے پا گئیں

شرائط پراتفاق کے بعدپی ٹی آئی کو فیض آباد میں جلسہ کی اجازت دے دی گئی

راولپنڈی،پی ٹی آئی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان 56 شرائط طے پا گئیں

شرائط پراتفاق کے بعدپی ٹی آئی کو فیض آباد میں جلسہ کی اجازت دے دی گئی

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورواثق قیوم عباسی کے درمیان ملاقات میں شرائط طے ہوئیں

پی ٹی آئی قیادتِ کو حالیہ تھریٹس کے بعد سیکیورٹی پر حفاظتی اقدامات کیے جائینگے

راولپنڈی، انتظامیہ جلسہ گاہ کے علاؤہ کسی حدود میں داخل نہیں ہونگے،شرط میں طے کیا گیا کہ

یقینی بنایاجائے کہ عمران خان بتائے گئے روٹ کے علا و ہ کوئی اور استعمال نہیں کرینگے

جلسہ انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ اختتام پر کوئی کارکن وہاں موجود نہیں رہے گا

جلسہ کی رات کو علامہ اقبال پارک میں کسی ورکر کو ٹھہرایا نہیں جائے گا

خیال رکھا جائے گا کہ ساؤنڈ سسٹم ساؤنڈ ایکٹ کے مطابق استعمال کیا جائے گا

ساؤنڈ سسٹم اذان کے وقت بند کیا جائے گا

پی ٹی آئی قیادت رضارکاروں کو داخلی راستوں پر تعینات کرے گی

پی ٹی آئی رضاکاروں کے پاس سیکیورٹی جیکٹس اور بیجز موجود ہوں

خواتین کارکنان کی تلاشی کیلئے لیڈی رضاکار اور ویمن پولیس موجود ہوں گی

جلسہ گاہ میں اسلحہ اورآتش بازی پر بھی پابندی ہو گی

گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے ٹریفک پولیس سے تعاون کیا جائے گا

پولیس اور انتظامیہ تھریٹس الرٹ وقتاً فوقتاً بتاتے رہیں گے

اسٹیج اور شرکا کے درمیان فاصلہ 80 فٹ سے کم نہیں ہونا چاہیے

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاؤہ کسی کو سیکیورٹی زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی

ریاست مخالف نعرے بازی پر پابندی ہو گی،کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں جلایا جائے گا

جلسہ گاہ کے اطراف کسی قسم کی وال چاکنگ نہیں کی جائیگی،شرط کےمطابق

پنڈال میں مناسب لائٹنگ کا بندوست کیا جائے گا

جلسہ انتظامیہ ویڈیو ریکارڈنگ ایڈٹ کیے بغیر مہیا کرنے کی پابند ہو گی

جلسہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہونگے

شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسہ آرگنائزر کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی

About The Author