دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور :چڑیا گھر انتظامیہ کا جانور گود لینے کی مہم کا آغاز

چڑیا گھر انتظامیہ کے فیصلے کے بعد جانوروں گود لینے میں دلچسپی ظاہر کی

جانور پالنے کا شوق ہوں تو پشاور چڑیا گھر چلے جائیں، انتظامیہ نے جانور گود لینے کی مہم کا آغاز کیا، تو شوقین افراد نے جانور گود لینا شروع کر دیے

پشاور چڑیا گھر انتظامیہ نے جانوروں کو گود لینے کی مہم شروع کی، تو شہریوں نے بھی چڑیا گھر انتظامیہ کے فیصلے کے بعد جانوروں گود لینے میں دلچسپی ظاہر کی

نوشہرہ کے رہائشی ثاقب الرحمان وہ پہلے شہری بنے، جنہوں نے پیسے دے کر تیتر کو گود لے لیا، کہتے ہیں پرندے پالنے کا شوق تھا ، جو پورا ہوا۔

 ( شہری ثاقب الرحمان)

انتظامیہ کے مطابق، چڑیا گھر میں تقریباً 12 سو مختلف انواع کے پرندے اور 120 مختلف قسم کے جانور ہیں، اب تک شہریوں نے 3 جانور گود لیے ہیں،جبکہ 15 مختلف اداروں کے ساتھ بات چیت جاری ہیں۔

 (حسینہ ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر)

گود لینے کے پروگرام کے تحت ایک طرف جانوروں کی فلاح و بہبود میں حصہ ڈالا جا سکتا ہے، تو دوسری جانب شہری محفوظ ماحول میں جانور پالنے کا شوق بھی پورا کر سکتے ہیں ۔

About The Author