نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاہ زیب قتل کیس : ملزم شاہ رخ جتوئی کی ملیرجیل سےرہائی

سپریم کورٹ نےرواں سال اٹھارہ اکتوبرکو شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کو بری کر دیاتھا

شاہ زیب قتل کیس میں عدالتی حکم پر بری ملزم شاہ رخ جتوئی کوملیرجیل سےرہائی مل گئی۔۔۔

سپریم کورٹ نےرواں سال اٹھارہ اکتوبرکو شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کو بری کر دیاتھا۔۔۔

شاہ زیب خان کو تلخ کلامی پردوہزاربارہ میں فائرنگ کر کے ڈیفنس کراچی میں قتل کیا گیا تھا۔

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو عدالتی فیصلے کےسینتس دن بعد ملیرجیل کراچی سے رہاکردیاگیا۔۔۔

شاہ رخ جتوئی پر چوبیس اورپچیس دسمبردوہزاربارہ کی شب ڈیفنس کراچی میں تلخ کلامی کےبعد فائرنگ کرکے شاہ زیب کوقتل کرنےکاالزام تھا۔۔۔

واقعےپرسپریم کورٹ کے ازخودنوٹس کےبعد پولیس نےمجرموں کوگرفتارکرکےان کیخلاف انسداددہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلایاتھا۔۔۔

سنہ دوہزارتیرہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج کو سزائے موت جبکہ دیگر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی

جس کے بعد ان کے وکلا نے اس فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔۔۔

شاہ زیب خان کے اہل خانہ نےدوہزارسترہ میں دیت کے قانون کے تحت ملزم شاہ رخ جتوئی کو معاف کیا

جس کے بعد انکی رہائی عمل میں آئی تھی۔۔۔سپریم کورٹ نے دوہزاراٹھارہ میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کا حکم دیا۔۔۔

دوہزارانیس میں سندھ ہائی کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھی سراج تالپور کی سزائے موت کوعمر قید میں تبدیل کرنے جبکہ

سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کی عمر قید کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔۔۔

ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے عمر قید کی سزا ختم کرنے کی درخواست کی

جس پر اٹھارہ اکتوبردوہزاربائیس کو سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی رہائی کا فیصلہ سامنے آیا ۔۔۔

About The Author