نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کا اجلاس

ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی سطح گریڈنگ سسٹم تبدیل کرکے 10 نکاتی نئے گریڈنگ سسٹم کو متعارف کرانے پر غور کیا جائے گا

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی سطح گریڈنگ سسٹم تبدیل کرکے 10 نکاتی نئے گریڈنگ سسٹم کو متعارف کرانے پر غور کیا جائے گا

نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت فیل یعنی گریڈ ایف کے بجائے ‘یو’ یعنی ان سیٹسفائیڈ کی ٹرم متعارف کرائی جائے گی

پاسنگ مارکس کو 33 سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے پر بھی غور کیا جائے گا

اے ون گریڈ 100 سے 80 فیصد کے درمیان فرق ختم کرنے کی تجویز بھی رکھی گئی ہے

اس طرح اے پلس پلس گریڈ کے ذریعے 96 سے 100 ، اے پلس 91 سے 95 اور اے گریڈ کو 86 سے 90 نمبرز تک کیے جانے کی منظوری دی جاسکتی ہے

میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں طلبہ کو جامعات کی طرز پر گریڈنگ پوائنٹ ایوریج دینے کے معاملے پر بھی غور ہوگا

چیئرمین میٹرک اور انٹر بورڈ کراچی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے

About The Author