دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی آئی اے کے طیارے کی اسلام آباد ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا معاملہ

ایمبولینس اور اگ بجھانے والی گاڑیوں کو فوری تعینات کیا گیا

پی آئی اے کے طیارے کی اسلام آباد ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا معاملہ

اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آرہا تھا، ترجمان سی اے اےکے ،مطابق

ائرپورٹ سے 2 ناٹیکل مائل فاصلہ پر طیارہ نے رات 10:40 پر”مےڈے کال” دی

ایمبولینس اور اگ بجھانے والی گاڑیوں کو فوری تعینات کیا گیا

جہاز نے رات 10:41 پر رن وے 28 ایل پر بحفاظت لینڈ کیا

جہاز اپنی طاقت پر ٹیکسی کرتا ہوا 10:51 پر پارکنگ بے پہنچا

فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی، پائلٹ

احتیاطا انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا، پائلٹ کے مطابق

جہاز نے ایک انجن کی طاقت سے بحفاظت لینڈ کیا

جہاز میں 54 مسافر سوار تھے، ترجمان سی اے اے کے مطابق

طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا

About The Author