دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے انتالیس برس بیت گئے

مگر وہ اپنی اداکاری کے باعث آج بھی لاکھوں دلوں پرراج کرتے ہیں،

اپناانداز،اپنی شناخت،،چاکلیٹی، رومانٹک اور اسٹائلش ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے انتالیس برس بیت گئے

مگر وہ اپنی اداکاری کے باعث آج بھی لاکھوں دلوں پرراج کرتے ہیں

لازوال اداکاری کرنیوالے بے مثال فن کار کی زندگی پر

جداگانہ ہئیر اسٹائل،، لباس ضرب المثال،، نشیلی آنکھیں،، کتابی چہرہ اور مردانہ وجاہت سے بھرپور شخصیت کے حامل

وحید مراد نے جذبات اور رومان کو پردہ اسکرین پر جس طرح پیش کیا ویسے کوئی ہم عصر نہ کر پایا

انیس سو باسٹھ میں وحید مراد نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ہیرا اور پتھر سے کیا،، زیبا کے ساتھ فلم پروان نے اسٹائلش ہیرو کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا

چاکلیٹی ہیرو نے اولاد سے لے کر زلزلہ تک ایک سو پچیس فلموں میں کام کیا

فلم شبانہ نے ڈائمنڈ جوبلی،، جبکہ ان کی اٹھائیس فلموں نے گولڈن اور پچیس نے سلور جوبلی بنائی

دو اکتوبر انیس سو اڑتیس کو پیدا ہونے ولے وحید مراد نے ساٹھ اور ستر کی دہائی میں جو نام کمایا وہ دوسرے فن کاروں کو حاصل نہ ہوا

یہ خوب صورت فن کار تئیس نومبر انیس سو تراسی میں صرف پینتالیس برس کی عمر میں دنیا سے تو رخصت ہو گیا مگر ان کے مداح آج بھی انہیں بھلا نہیں پائے۔

About The Author