دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برائلر کا گوشت بدستور عام شہریوں کی قوت خرید سے باہر

فی کلو چکن کی قیمت چار سو چودہ روپے تک جا پہنچی، فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے

برائلر کا گوشت بدستور عام شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہے

فی کلو چکن کی قیمت چار سو چودہ روپے تک جا پہنچی، فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے۔۔۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت سات روز بعد بھی چار سو سے اوپر ہے، برائلر کا گوشت گزشتہ روز کی نسبت بارہ روپے کلو مہنگا ہو گیا

آج نئی قیمت چار سو چودہ روپے مقرر کی گئی ہے

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی دو روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت دو سو پینسٹھ سے بڑھ کر دو سو سڑسٹھ روپے ہو گئی۔۔۔

About The Author