وزیراعلیٰ پنجاب نے اندرون لاہور ٹیکسالی گیٹ میں گنگارام کی رہائش گاہ کی بحالی کا اعلان کر دیا
چودھری پرویزالہی کہتے ہیں گنگارام کی رہائش گاہ کو میوزیم بنائیں گے۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے سر گنگا رام کی پڑپوتی کیشا رام ہنسڈالے نے ملاقات کی، چودھری پرویزالٰہی نے سر گنگا رام کی سماجی شعبے میں خدمات کو
سراہا اور ٹیکسالی گیٹ میں گنگارام کی رہائش گاہ کو میوزیم بنانے کا اعلان کیا، وزیراعلی پنجاب نے گفتگو میں کہا کہ
اپنے سابق دور میں گنگارام ہسپتال میں دو سو بستروں پر مشتمل نیا ایمرجنسی بلاک بنایا، اب اس ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا ہے
ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پنجاب کا ہر شہری سالانہ دس لاکھ روپے تک فری علاج کرا سکتا ہے، اس موقع پر کیشا رام نے کہا
گنگارام ہسپتال کا دورہ کیا،مریضوں کو مفت ادویات بھی مل رہی ہیں
اور بہترین علاج بھی، کیشا رام نے گنگارام کے گھر کی تزئین و آرائش کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،