دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عثمان بزدار کی شراب لائسنس کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع

عثمان بزدار کی پیشی پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے احتساب عدالت کے باہر مظاہرہ کیا

لاہور کی احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں عبوری ضمانت میں پانچ دسمبر تک توسیع کر دی ہے

سابق وزیر اعلی کی پیشی پر لیگی کارکنوں نے احتجاج کیا۔۔

احتساب عدالت میں غیر قانونی شراب لائسنس جاری کرنے کے الزام سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی

سابق وزیر اعلی عثمان بزدار اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے احتساب عدالت میں پیش ہوئے

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار کی حراست کی ضرورت ہے جس پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ

سابق وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے، عثمان بُزدار کے وکیل نے استدعا کی کہ بحث کیلئے مہلت دے دیں

جس پر عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں پانچ دسمبر تک توسیع کا حکم سنایا، عثمان بزدار کی پیشی پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے احتساب عدالت کے باہر مظاہرہ کیا

اور نعرے لگائے، پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لانگ مارچ کے سوال پر عثمان بزدار نے کہا کہ انشاءاللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔

شراب لائسنس جاری کرنے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کا کیس

احتساب عدالت میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت

عبوری ضمانت مکمل ہونے پر عثمان بزدار عدالت میں پیش

کیا نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری درکار ہے ۔ جج نسیم ورک کا نیب وکیل سے استفسار

عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے ۔ نیب وکیل فیصل گوندل کا بیان

عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں پانچ دسمبر تک توسیع کر دی

آئندہ سماعت پر فریقین وکلا دلائل کے لیے طلب

About The Author