دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے دس اضلاع میں ائر اور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ

وزیراعلی پرویزالہی کہتے ہیں ماحولیاتی بہتری کیلئے پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی

پنجاب کے دس اضلاع میں ائر اور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا

وزیراعلی پرویزالہی کہتے ہیں ماحولیاتی بہتری کیلئے پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے تیس مقامات پر ائر اور پندرہ مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا

لاہور، شیخوپورہ، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، وہاڑی اور دیگرشہروں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے

عالمی بینک پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے دو سو ملین ڈالرکا آسان قرضہ دے گا، وزیراعلی چودھری پرویزلہی نے کہا

لاہور میں پچیس الیکٹرک بسوں سے ماحول دوست پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پلاسٹک کے

”سنگل یوز“ کو یقینی بنایا جائے گا، ڈویژنز میں ”انرجی ایفیشنٹ بلڈنگز“کے تحت سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینل لگائے جائیں گے

، وزیراعلی پنجاب کے مطابق گرین فنانسنگ سٹریٹجی تشکیل دی جارہی ہے، جس کے تحت پچاس ملین ڈالر کا انوائر منٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا

، چھ انڈسٹریز کوآسان قرضے دئیے جائیں گے، سٹیل ملز،رائس ملز،سٹون کریشنگ،لیدرپروسیسنگ انڈسٹریز کو گرین انویسٹمنٹ پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا،

وزیراعلی پرویزالہی کا کہنا ہے

ابتدائی طور پر سو چھوٹے انڈسٹریل یونٹ کو تیس ملین ڈالرز کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔۔۔

About The Author