دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا سیریز اور اس سے قبل آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث فواد عالم کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، لیگ سپنر یاسر شاہ، مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم ٹیم سے ڈراپ،

شاہین آفریدی کی جگہ ڈومیسٹک پرفارمر محمد علی کو شامل کر لیا گیا،

نوجوان سپنر ابرار احمد بھی پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے

انگلینڈ کیخلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی اہم سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا

کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود شامل ہیں

ٹیم میں تجربہ کار سپنر یاسر شاہ کی جگہ نوجوان سپنر ابرار احمد اور زاہد محمود کو بھی شامل کیا گیا ہے، انجری کا شکار شاہین آفریدی کی جگہ نوجوان فاسٹ باولر محمد علی اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں، جبکہ محمد وسیم جونئیر کو بھی ایک بار پھر ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔۔
محمد وسیم۔ چیف سیلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم ۔۔ "ہم نے تمام کھلاڑیوں کو موجودہ پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیلیکٹ کیا ہے۔۔ محمد علی اور ابرار احمد نے قائد اعظم ٹرافی میں پرفارم کیا ہے”

سری لنکا سیریز اور اس سے قبل آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث فواد عالم کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

About The Author