نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کی اورنج ٹرین کے کرایوں میں ردوبدل

آج سے اورنج ٹرین پر نئے کرایہ نامہ نافذ العمل ہوگیا

پنجاب حکومت نے بالآخر اورنج ٹرین کے کرایوں میں ردوبدل کردی،،،آج سے اورنج ٹرین پر نئے کرایہ نامہ نافذ العمل ہوگیا

میٹرو بس کا سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ کتنا مقرر کیاگیا ہے اور کرایوں میں کمی کے حوالے سے مسافروں کے تاثرات جانتے ہیں

پنجاب کابینہ نے اورنج ٹرین کے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ کی منظوری دے دی،،،آج سے لاہوری کلومیٹز کے حساب سے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ ادا کریں گے

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے فعال ہونے کے دو سال بائیس دن بعد کرایوں میں ردوبدل کیاگیا،،اورنج ٹرین کے نئے کرایہ نامہ میں پانچ اسٹیجز تشکیل دی گئی ہیں

بہتر ہوا ہے پہلے تو ایک ہی کرایہ ہوتا تھا اب مجھے بھی سہولت ملے گی

اس سے قبل ایک یا ایک سے زیادہ سٹاپ تک سفر کرنے والے تمام افراد کے لیے اورنج لائن

ٹرین کا کرایہ چالیس روپے ہی تھا،،کرایوں میں ردوبدل پر پنجاب حکومت کے فیصلے کو شہریوں نے خوب سراہا ہے

میرا تو سفر ہی تھوڑا تھا میں روز آنے جانے کے اسی روپے ادا کرتا تھا اب تو چالیس روپے میں آجاتاہوں

اورنج لائن ٹرین پر پانچ کلو میٹر تک کا کارایہ بیس، آٹھ کلو میٹر کا پچیس، بارہ کلو میٹر کا تیس، سولہ کلو میٹر کا پنتیس اور ستائیس کلومیٹر آخری سٹاپ تک کا کرایہ چالیس روپے ہوگا۔

About The Author