نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وہ دو نمبر تھا ۔۔۔۔۔ || نذیر ڈھوکی

ابھی تو صرف توشہ خانہ کو چونا لگانے کی ایک صرف ایک واردات سامنے آئی ہے ، آنے والے دنوں میں عمران خان کی کرپشن کی داستانیں جب سامنے آئیں، فارن فنڈنگ، مالم جبہ، بلین ٹری، بی آر ٹی مقدمات میں عدالتی حکم امتناعی ختم ہوئے تو عمران خان کی سحر میں گرفتار تمام لوگ یہ ہی کہتے پھریں گے کہ جناب دو نمبر تھا انہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یار لوگوں نے انہیں پالا پوسا مگر انہیں خبر ہی نہیں ہوئی کہ منا دو نمبر ہے ، یہ کیسے مانا جائے کہ عقاب جیسی نظر رکھنے والے اس حقیقت سے بے خبر تھے منا ایسا چالاک ہے جو خیرات اور صدقات کی رقم چوری کرنے کا غضب کا فن رکھتا ہے چاچے رحمتے نے انہیں صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے دیا، میڈیا نے انہیں نئے پاکستان کے بانی کے طور متعارف کرایا وہ لیڈر بن گئے، نیا پاکستان بنانے کا جھانسا دیکر پرانے پاکستان کا وہ ہی حشر کیا جو ایک بھینسا کانچ کے گھر کا کرتا ہے ، ذرہ اندازہ کیجئے کہ ایک قابل احترام دوست ملک کے شہزادے کی طرف سے انتہائی پیار اور محبت سے دیئے ہوئے تحفے کو سالے نے بے توقیر کردیا ، ہم سنتے آئے تھے عمران خان نے نے بادشاہ کی طرف سے تحفے میں دی گئی گھڑی توشہ خانہ سے دو کروڑ روپے میں خرید کر کے پانچ کروڑ میں بیچی مگر اب راز فاش ہوا کہ جناب نے 35 کروڑ میں بیچی جبکہ اس گھڑی کی مالیت ایک ارب چالیس کروڑ روپے تھی یہ سارا دھندہ پنکی پیرنی کی فرنٹ وومن فرح عرف گوگی کرتی رہی۔

اسلام آباد کی فضاؤں میں یہ کہانیاں عام ہیں کہ عمران خان جب کسی امیر ملک کے دورے سے واپس آتے تو وہاں سے ملنے والے تحفے کی بندر بانٹ ہوتی تھی جو چیز بشرا بیگم کے سابق شوہر کو پسند آئی لے اڑے جو بیٹے بیٹیوں کو پسند آئی انہیں دیدی گئی ،کہنے والے تو مذاق میں یہ کہتے ہیں کہ خاور نے سونے سے بنی بندوق کا تقاضا کیا تھا مگر خان نے
اس خوف کی وجہ سے نہیں دی کہ کہیں ان کی غیرت نہ جاگ جائے ۔
ابھی تو صرف توشہ خانہ کو چونا لگانے کی ایک صرف ایک واردات سامنے آئی ہے ، آنے والے دنوں میں عمران خان کی کرپشن کی داستانیں جب سامنے آئیں، فارن فنڈنگ، مالم جبہ، بلین ٹری، بی آر ٹی مقدمات میں عدالتی حکم امتناعی ختم ہوئے تو عمران خان کی سحر میں گرفتار تمام لوگ یہ ہی کہتے پھریں گے کہ جناب دو نمبر تھا انہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا۔

۔

۔یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author