دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیرپور ٹامیوالی کا ریلوے اسٹیشن عرصہ دراز سے بند، مسافروں کو مشکلات

ریلوے حکام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے تو وہیں مسافروں کی سفری مشکلات میں بھی اصافہ ہو گیا

خیرپور ٹامیوالی کا ریلوے اسٹیشن عرصہ دراز سے بند ہے، اسٹیشن پر تالے لگے ہوئے ہیں، چوروں نے بھی یہاں کا صفایا کر دیا ۔

ریلوے حکام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے تو وہیں مسافروں کی سفری مشکلات میں بھی اصافہ ہو گیا ۔

ہے تو ریلوے اسٹیشن مگر لگتا ہے بھوت بنگلہ
تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے ریلوے اسٹیشن کی حالت ہمیشہ ایسی نہ تھی کبھی یہاں بھی ریل

کی سیٹی گونجتی تھی
ایک صدی پرانے اس ریلوے اسٹیشن کی ریلوے لائن کا کچھ حصہ خراب ہوا

محکمہ ریلوے نے اسے تبدیل کرنے کے بجائے ٹرین ہی بند کر دی

اسٹیشن کی رونقیں ختم ہوئیں تو چوروں نے یہاں کا رخ کر لیا کسی نے دروازے اتارے تو کوئی کھڑکیاں لے اڑا

ٹکٹ گھر ویران ہے ۔ بیھٹنے کی جگہ تو ہے مگر بیٹھنے والا کوئی نہیں

مختلف کمروں پر صرف تالے نظر آتے ہیں

کبھی کبھی دوست یار گپ شپ کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں

دیواروں پر دراڑیں پڑ چکی ہیں تو جگہ جگہ جھاڑیاں بھی اگ گئی ہیں

ٹرین نہ چلنے سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہے تو تحصیل خیرپور

ٹامیوالی کی تین لاکھ کی آبادی بھی سستی سواری سے محروم ہے

About The Author