دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور : اڑتالیس گھنٹوں میں چودہ خواتین سمیت سولہ افراد اغواء

متعلقہ تھانوں کی پولیس نے اہلخانہ کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

لاہور میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں چودہ خواتین سمیت سولہ افراد کو اغواء کر لیا گیا

متعلقہ تھانوں کی پولیس نے اہلخانہ کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

لاہور میں اغوا کی وارداتیں نہ تھم سکیں ،،، دو روز میں سولہ افراد کو اغواء کرلیا گیا ،،، گرین ٹاؤن میں لڑکی

، رائیونڈ سٹی میں خاتون، نشتر کالونی اور شیرا کوٹ کے علاقے سے دو خواتین کو اغواء کرنے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

،، شمالی چھاؤنی کے علاقے سے سترہ سالہ لڑکی کو گھر کے باہر سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا گیا۔

نواب ٹاؤن سے ایک خاتون اور لڑکی،فیکٹری ایریا، ریس کورس سے ایک ایک اور سبزہ زار سے بھی تین لڑکیاں اغواء ہوئیں۔

مناواں اور شمالی چھاؤنی سے دو لڑکوں کواغواء کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے

ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ جلد ہی انہیں بازیاب کرالیا جائے گا۔

About The Author