دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ساتویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ٹریک بنانے کا عمل جاری

چار روزہ تقریبات میں علاقائی ثقافت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا

ضلع مظفر گڑھ اور لیہ میں ہر سال ہونے والی ساتویں تھل جیپ ریلی کے موقع پر مڈ پوائنٹ چوبارہ میں تھل ثقافتی میلہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

اعصاب کی جنگ کا میدان سجنے کو تیار ،،، چار روزہ تقریبات میں علاقائی ثقافت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا

ساتویں تھل جیپ ریلی کے لئے میدان سجنے کو تیار ٹریک بنانے کا عمل جاری ۔۔۔۔4 روزہ تھل جیپ ریلی کا آغاز 17 نومبر اور اختتام 20 نومبر کو ہو گا

۔۔10 کیٹیگریز میں ملک بھر سے 100 سے زائد معروف ریسرز حصہ لیں گے

۔۔۔۔200 کلومیٹر کے طویل ٹریک پر مرد و خواتین ڈرائیورز اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔۔۔۔

ہیڈ محمدوالا سے ریس کا آغاز ہو گا تحصیل چوبارہ مڈ پوائنٹ مقرر۔۔۔۔۔۔۔پنجاب ٹورازم کے مطابق تھل کے ریگزار میں 20 نومبر کو ہیڈ محمد والا کے مقام پر موٹر سائیکل ریس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔۔۔۔

جس میں 20 سے زائد ڈرٹ بائیک حصہ لیں گی ۔۔۔۔17 نومبر کو رجسٹریشن ،ٹیگنگ، ٹیکنیکل انسپکیشن اور ریسرز کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔۔۔

جیپ ریلی کے دوسرے روز 18 نومبر کوالیفائینگ راونڈ میں اے ،بی ،سی ،ڈی کیٹگری اور ۔تیسرے روز 19 نومبر کو سٹاک اے ،بی ،سی ڈی اور وومن کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے

۔20 نومبر کو خواتین ریسرز اور موڈیفائیڈ گاڑیاں دشوار گزار راستوں پر اپنی مہارت دکھائیں گی۔۔۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیپ ریلی کے لئے 14 چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی ریسکیو اور پولیس بھی فرائض سر انجام دے گی ۔۔۔

مڈ پوائنٹ چوبارہ پر تھل ثقافتی میلے کا بھی انعقاد ہو گا ۔۔
جس میں مختلف ثقافتی کھیلوں کے مقابلے ہوں گے سٹالز اور فوڈ سٹریٹ قائم کی جائے گی ۔۔۔

تھل جیپ ریلی کے آخری روز میوزک نائٹ، گھڑ ڈانس ،نیزہ بازی کے مقابلے اور آتش بازی ہو گی ۔۔۔تقسیم تقریب انعامات فیصل اسٹیڈیم مظفر گڑھ میں منعقد ہو گی

About The Author