دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گجرات پولیس کا وزیر آباد واقعے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری

جس میں شواہد ضائع ہونے کے دعوے یا تاثر کو مسترد کیا گیا ہے۔

گجرات پولیس نے وزیر آباد واقعے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا

جس میں شواہد ضائع ہونے کے دعوے یا تاثر کو مسترد کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ

افسوسناک سانحہ کے بعد پولیس نے تھانہ سٹی وزیر آباد کے روزنامچہ میں حسب ضابطہ رپورٹ درج کیا

اور مضروبان کے ایم ایل او حاصل کیے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہری معظم کا پوسٹ مارٹم کروایا۔۔

،،گجرات پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کی فرانزک ٹیموں نے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے

اور پھر انہیں محفوظ کیا، پورے کرائم سین کو تاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اہم شہادت ضائع نہ ہو۔

پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نفری چوبیس گھنٹے جائے

وقوعہ کی حفاظت کے لیے تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے، شواہد بروقت اکٹھے نہ ہونے یا ضائع ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔

About The Author