نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں پہلےجدید آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

بیالیس ارب روپےکی لاگت سےتین سال میں پارک کی تعمیرمکمل ہوگی

کراچی میں پہلےجدید آئی ٹی پارک کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا۔ بیالیس ارب روپےکی لاگت سےتین سال میں پارک کی تعمیرمکمل ہوگی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے سیاسی مخالفت اپنی جگہ ملکی ترقی میں ہونے والےپراجیکٹس میں رکاوٹ کسی طورنہیں ہونی چاہئیے۔۔

کراچی میں پہلےآئی ٹی پارک کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا۔۔

تقریب سےخطاب میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ پارک کو10سال پہلےبن جانا چاہئیےتھا۔

اسے ڈیڈ لائن سےقبل مکمل کریں گے۔عمارت میں ملکی وبین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے دفاتر ہوں ،، جس سے 20 ہزار آسامیاں پیدا ہوں گی۔۔

وفاقی وزیرامین الحق

اس میں لگ بھگ 225 کے قریب اسٹارٹ اپ اور کمپنیز کو جگہ فراہم کی جائے گی

اس میں عالمی اور مقامی کمپنیاں آسکیں گی ٹیسٹنگ لیب آڈیٹوریم اور آئی ٹی انڈسٹری اور اکیڈمی دونوں آپس میں باہمی مراسم بنانے کے لیے جگہ مختص کی جائےگی

دوران خطاب امین الحق ساتھی وزیرپربرس پڑے۔کہا کہ میں وزیرخزانہ سے کہتا ہوں کہ اپنے رویے میں تبدیلی لیکرآئیں۔میں اگر وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزریر نہیں رہیں گے۔۔

وفاقی وزیرامین الحق

وزیرخزانہ سے کہتا ہوں کہ اپنے رویے میں تبدیلی لیکرآئے،،میں اگر وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزریر نہیں رہیں گے۔۔

ہٹ دھرمی نہیں چلے گی۔آپ وزیراعظم کی ہدایت پرعمل دآمد کریں

تقریب سےخطاب میں کوریا کےقونصل جنرل نےکہا کہ ہماری حکومت اس پارک میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔

یہاں معیشت کی سپورٹ سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔۔

ایم کیوایم کےکنوینئرخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا کو ڈیجیٹل سسٹم میں داخل ہوئے برسوں گزرگئے۔

اب ورک فرام ہوم پرکام ہورہا ہے،، دنیا کےساتھ چلنا ہوگا ورنہ ہم پیچھےنہ رہ جائیں۔۔

About The Author