دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سموگ لاہور کے باسیوں کیلئے درد سر بن گئی

گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشوری جیسے مسائل کا سامنا ہے

بدلتے موسم کے ساتھ فضائی آلودگی نے ڈیرے ڈالے،، تو لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی،، شہریوں کو نزلہ، کھانسی

گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشوری جیسے مسائل کا سامنا ہے

زہریلا دھواں اور گرد و غبار،، روز بروز بڑھتی سموگ لاہور کے باسیوں کیلئے درد سر بن گئی

اسپتالوں کی ایمرجنسی میں خراب گلے اور سانس کے مسائل کے ساتھ آنیوالے مریضوں کی

تعداد میں اضافہ ہو چکا

طبی ماہرین کے مطابق بڑھتی فضائی آلودگی میں ہر ایک کو اھتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی تاکہ اسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے

 ڈاکٹر ثمر، ڈاکٹر مریم، سانس کی بیماریوں کے ساتھ، خراب گلوں کے ساتھ بہت مریض آ رہے ہیں اور اسکی اصل وجہ سموگ اور بدلتا موسم ہے

شہری فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں
اسموگ کی وجہ سے ہر ایک مختلف امراض کا شکار ہو رہا ہے

دھویں کا سبب بننے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائیوں کی ضرورت ہے

فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی نجی ادارے کے مطابق لاہور دو سو بہتر اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

About The Author