پشاور چڑیا گھر میں جانوروں کو خوراک کی کمی اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی عدالت نے محکمہ
خزانہ کو تین دن میں فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ڈائریکٹر پشاور زو محمد نیاز سے استفسار کیا
اطلاعات ہیں کہ چڑیا گھر میں جانوروں کے خوراک اور ملازمین کو تنخواہوں کے لئے پیسے نہیں ہے؟
جواب میں محمد نیاز نے کہا کہ خوراک دستیاب ہے، تاہم تنخواہوں اور دیگر امور سے متعلق فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ
ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے نہیں ہے تو کس طرح جانوروں کے خوراک کے لئے پیسے ہونگے؟ ۔
عدالت نے محکمہ خزانہ کو تین دن میں چڑیا گھر کو فنڈ جاری کرنے اور آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،