دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

پولیس کا24گھنٹوں میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران بھر پور کریک ڈاؤن،14مقدمات درج،14ملزمان گرفتار، قبضہ سے4کلو700گرام چرس،750گرام ہیروئن،474لیٹر شراب اور04چالو بھٹیاں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران بھرپور کریک ڈاؤن۔

ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف 14مقدمات درج کرکے 14ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 04کلوسے زائد چرس،750گرام ہیروئن،474لیٹرشراب اور 04چالو بھٹیاں برآمد کیں۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔منشیات ایک لعنت ہے جوہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے۔عوام الناس کا بھی فرض ہے کہ وہ

منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر

( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

موٹر بائیک ریسکیو سروس کا افتتاح کردیاگیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرراو شرافت علی
ریسکیو 1122کوملنے والی 15 موٹر بائیک سے موٹر بائیک ریسکیو سروس کاافتتاح کر دیاگیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیداحمد ندیم زمان شاہ سابق تحصیل ناظم و ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سید ندیم زمان شاہ نے فیتہ کاٹ کر موٹر بائیک ریسکیو سروس کا افتتاح کردیا

موٹر بائیک ایمرجنسی سروسز کا رسپانس ٹائم 4 سے 5 منٹ ہوگاموٹربائیک کے ذریعے تنگ گلیوں اور دشوار راستوں تک بھی ایمرجنسی سروس ممکن ہوسکے گی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرراو شرافت علی نے موٹربائیک ایمرجنسی سروسز کی فراہمی اوران میں فرسٹ ایڈ اورجان بچانے والے آلات

،فوری ریسپانس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

مہمان خصوصی سید ندیم زمان شاہ نے میڈیا نمائیندگان سے گفتگو کے دوران کہا کہ ریسکیو1122بلاشبہ ہرحالات میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار کاتھانہ ڈونگہ بونگہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ

عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب فیصل شاہکار کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے

تھانہ ڈونگہ بونگہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا

اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔

کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔

میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ

شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔

About The Author