مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے اہل علاقہ اور محکموں کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔غیر قانونی عمارتوں،تجاوزات اور بھانوں کے خلاف آپریشن کیا جائیگا۔

بوسیدہ سیوریج اور واٹر سپلائی لائن کی تبدیلی کے بھی احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے افسران اور ٹیموں کو ساتھ لے کر شہر کی یونین کونسل نمبر سات،آٹھ،صدیق آباد،خدابخش چوک،پل ڈاٹ شاہ سکندر روڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔

صفائی،سیوریج کے مسائل اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے۔کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کرتے ہوئے معلومات لیں۔کمشنر نے کہا کہ 17 اربن یونین کونسل کونسل کے سیکریٹریز کو انفورسمنٹ انسپکٹر کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔

شہر میں غیر قانونی عمارتیں سربمہر کرنے کے ساتھ تجاوزات اور بھانوں کے خلاف آپریشن کریں گے۔نوٹسز اور مقدمات کے بعد مویشی ضبط کردئیے جائیں گے۔کمشنر نے یونیورسٹی چوک سے پاسپورٹ آفس چوک تک نئی سیوریج لائن کی فوری تبدیلی کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے فراہم پائپ کا معیار بھی چیک کیا۔کمشنر نے کہا کہ موسی خان فاؤنڈیشن اور الحمد ٹیکسٹائل ملز کی انتظامیہ کے تعاون سے شہر میں مزید دس سے زائد فلڑیشن پلانٹس لگائیں گے۔محروم علاقوں کو بھی واٹر سپلائی کی سہولت دیں گے۔

سکیم کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈسپوزل ورکس بھی چیک کئے۔

اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔اے سی شکیب سرور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد،ایس ای پبلک ہیلتھ شعیب،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل

ایم او آئی ذیشان فرید،محمد افضل جتوئی،یونین کونسل کے سیکریٹریز اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر کے وسط میں فلاحی تنظیموں کے تعاون سے منظور الحق میموریل آئی ٹرسٹ ہسپتال بنائی جائے گی

جس کے لئے ٹرسٹ کا 15 کنال رقبہ واگزار کرانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں.

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور افسران

کے ہمراہ منظور الحق آئی ٹرسٹ ہسپتال کیلئے مختص جگہ کا معائنہ کیا اور قبضہ کی واگزاری کے احکامات جاری کئے۔

کمشنر کی زیر صدارت منظور الحق آئی ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور،پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف،

ڈاکٹر اشرف خان،ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ،ڈاکٹر راشد قریشی،لاء آفیسر چوہدری اکرم،ملک محمد رفیق،جعفر باپااور دیگر افسران شریک تھے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ آئی ٹرسٹ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا حصہ بنایا جائیگا۔

منظور الحق آئی ٹرسٹ ہسپتال کا 100 سے زائد اراکین کی کونسل بھی بنائیں گے۔کمشنر نے ٹرسٹ کا رقبہ واگزار کرکے چار دیواری اور سنٹر کی فوری تعمیر کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کہا کہ حکومت ویلفیئرکے ہرکام میں مدد کرے گی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ای خدمت مرکز میں ون ونڈو آپریشن کے تحت صوبائی اور وفاقی محکموں کی 150 سے زائد سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔عمارتوں کے نقشے

، پی ایل آر اے کی فرد ملکیت سمیت دیگر سروسز فراہم کرکے سہولیات میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ای خدمت مرکز میں افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔انچارج مدثر سہرانی اور دیگر محکموں کے سربراہان نے بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ ای خدمت مرکز میں ڈومیسائل کی 24 شرائط ختم کرکے صرف چار تک محدود کرکے طریقہ کار آسان کردیا ہے

اور افسران کو غیر ضروری اعتراضات سے گریز کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

ای خدمت مرکز سائلین کے بیٹھنے کیلئے باعزت جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ نظام سے جعلسازی کا خاتمہ ہوا ہے اور ای خدمت مرکز سے دفاتر میں بیٹھے مافیا کی اجارہ داری ختم ہوئی ہے۔

ای خدمت مرکز میں پیدائش،نکاح،طلاق،اموات سمیت لوکل گورنمنٹ کی دیگر سروسز بھی فراہم ہیں۔ای خدمت مرکز کی سہولیات کا ہر ماہ جائزہ لیا جائیگا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے تمام محکمے ای خدمت مرکز کیلئے ہرممکن تعاون کریں۔انچارج مدثر سہرانی نے بتایا کہ ای خدمت مرکز میں احساس

راشن کی بھی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے اور روزانہ پندر سو سے دو ہزار شہریوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور،اے ڈی سی آر طیب خان،اے سی جی حیات اختر،سیکریڑی آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض،ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر،

چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ای ٹی او منور حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے بارانی علاقوں کو قابل کاشت بنانے اور فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے بھاری سبسڈی پر زرعی آلات دینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر اصلاح کھالہ جات کے آفس میں لیزر لینڈ لیولر کی قرعہ اندازی کی گئی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ سیف الرحمن اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے۔

ڈائریکٹر اصلاح کھالہ جات اشفاق احمد نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں کاشتکاروں کو اڑھائی لاکھ روپے فی یونٹ سبسڈی پر 18 لیزر لینڈ لیولر دئیے جائیں گے جس کیلئے موصول 24 درخواستوں کی قرعہ اندازی کی گئی ہے۔

حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی کی موجودگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے کاشتکاروں کے نام نکالے گئے ہیں۔

خوش نصیب کاشتکاروں کو حکومت کی سفارش کردہ فرم میں سے اپنی پسند کے زرعی آلات منتخب کریں گے۔

مجموعی طور پر 18 لیزر لینڈ لیونگ یونٹ کیلئے تقریبا 45 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں چارہ کاٹنے والی مشینوں کے بڑھتے حادثات فوڈر کٹر انجری اور کٹے اعضاء بارے آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا،

سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احمد کمال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد صادق ودیگر نے شرکت کی۔سمینار سے ریسکیو1122کے ماسٹر ٹرینر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ضلع ڈیرہ غازیخان میں فوڈر کٹر انجری کی شرح زیادہ ہے جس کا حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے،انہوں نے کہا کہ غیر معیاری ٹوکہ اور تھریشر مشینیں فوڈر

انجری کی بڑی وجہ ہیں،ان مشینوں کے استعمال میں لاپرواہی بھی حادثات کا باعث بنتی ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ

ان مشینوں کے مینوفیکچررز کو اضافی حفاظتی ٹولز کا پابند بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ اعضاء کے کٹ جانے پر اسے مشین سے کھینچ کر نہ نکالا جائے،کھینچنے سے مسلز تباہ ہوجاتے ہیں

جس سے اعضاء کے مکمل ناکارہ ہونے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں،حادثے کے بعد کٹے اعضاء کو دھوکر برف میں محفوظ کرلیا جائے،مریض کو بروقت ہسپتال پہنچایا جائے،
خون بہاؤ کو فوری روکا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذرہ سی لاپرواہی ہمیں عمر بھر کیلئے معذور بنا سکتی ہے،ضلع کی پوری انتظامیہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے،

زرعی آلات کے مینوفیکچررز کو اپنے آلات کی خامیوں سے آگاہ کیا گیا ہے،انہیں آلات میں اضافی حفاظتی ٹولز کو فکس کرنے کیلئے قائل کیا گیا ہے،

اسسنٹ کمشنر نے کہا کہ ایسے حادثات کو کنٹرول کرنے اور انکے بارے میں آگاہی فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے،

اس حوالے سے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ڈی ای او احمد کمال نے کہا کہ ریسکیو1122
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کر رہی ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے

،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ اکتوبر میں گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں کو مجموعی طور پر18لاکھ85ہزار رو پے جرمانہ کیا

،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین کی زیرصدارت اجلاس میں
بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی نے بتایا گیا ہے کہ قیمتوں کو اعتدال میں

رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے،تمام مجسٹریٹس فیلڈ وزٹس کے دوران موقع پر گراں فروشوں کو جرمانے کررہے ہیں۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ جمیل شاہ،ایس این اے زبیرانجم ملغانی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم کوریہ،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض سمیت میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ماہ اکتوبر میں 12گراں فروشوں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں

،ضلع بھر میں سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی نے گراں فروشوں کو سب سے

زیادہ ایک لاکھ63ہزار روپے کے جرمانے کئے ہیں۔اے ڈی سی صابر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی پرفارمنس بہتررہی ہے

انہیں تعریفی اسناد دی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ کسی گراں فروش کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے،ماہ نومبر میں بھی ٹارگٹ کے حصول کی حکمت عملی تیار کی جائے،

تمام علاقوں میں انسپکشنز زیادہ کی جائیں،دیہی مواضعات میں بھی قیمتوں کے
بڑھنے کو ضرور کنٹرول کیا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر میں بھانے قائم کرنیوالوں کیخلاف انتظامیہ سرگرم ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر بھانوں کی شہر سے باہر منتقلی کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے

اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور کی زیرنگرانی سپیشل سکواڈ نے پل ڈاٹ،شکور آباد،رکن آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں

اس دوران شکورآباد سے8اور رکن آباد سے5مویشی قبضے میں لیے گئے ہیں،آپریشن میں میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور پولیس نفری نے حصہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور نے کہا کہ بھانوں کیخلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہے گا

،مویشی ضبط کرکے بھانوں کی اراضی کو سیل کیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے بھانوں کیخلاف آپریشن کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا ہے

، انہوں نے کہا کہ شہر میں مویشیوں کے فضلہ سے سیوریج مسائل میں اضافہ ہورہا ہے،شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے شہریوں کا تعاون بھی ضروری ہے

،ہم مویشیوں کے چارہ و بھوسہ کی دکانوں کو بھی بند کرائیں گے،بھانوں کی شہر سے باہر منتقلی سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہوگا

،بھانہ مالکان خود اپنے جانور شہر کی حدود سے باہر لے جائیں بصورت دیگر ان کے جانور ضبط کر لئے جائیں  گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر محمد انور کی ہدایت پر قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے پیٹرول پمپس

سیل اور سامان کی ضبطگی شروع کردی گئی ہے۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال نے کوٹ چھٹہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے

غیر قانونی پیٹرول پمپس لگانے والوں کی مشینری اور آلات قبضے میں لے لئے ہیں۔اصغر اقبال کا کہنا ہے کہ

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اب قانون کے دائرے میں آنا ہوگا،کسی کو دکانوں پر پیٹرول فروخت کرنے نہیں دیں گے

،کھلے عام پیٹرول فروخت کرنیوالے قانونی تقاضے پورے کریں

،غیرقانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں  جاری رکھیں  گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں میڈیکل آفیسرز اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی بھرتی کیلئے انٹرویوز شروع ہو گئے ہیں،ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں میڈیکل آفیسرز،پیڈز،فزیشن،سرجن،کارڈیالوجسٹ اور پیتھالوسٹ کی سلیکشن کیلئے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے سلیکشن انٹرویوز میں شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہیں

،انکی سلیکشن میرٹ پر کی جائے، مطلوبہ معیار سے زائد کوالیفکیشن رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے

،ڈاکٹرز میڈیکل ٹریٹمنٹ کیساتھ مریضوں کی کونسلنگ پر بھی توجہ دیں،مریضوں کے علاج کے دوران نفسیاتی فیڈ بیک میں ڈاکٹرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

،محمد انور بریار نے کہا کہ سرکاری نوکریوں میں اہل افراد کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے،میرٹ لسٹ شفاف انداز میں تیار کی جائے

،امیدواروں کو سلیکشن پروسیجر بارے تمام معلومات سے باخبر رکھا جائے،حق دار کو ملازمت ضرور دی جائے،کسی کیساتھ زیادتی نہ کی جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

گذشتہ روز غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے شعبہ اسلامیات میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت نئے داخل ہونے والے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سکالرز کے اعزاز میں "تیرے مقدر کی بادشاہت زمین پر نکھرے، نئے زمانے کی

ابتدا تیرے نام سے ہو” کے عنوان سے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا اس پروگرام میں ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیات محترمہ زرتاج گل وزیر صاحبہ اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار سیف الدین کھوسہ نے

اس پروگرام میں بطور مہمانان اعزاز شامل ہو کر جامعہ کی عزت افزائی کی۔
مقرر وقت پر طلباء و طالبات مخصوص عبایہ فضیلت زیب تن کیے مخصوص انداز سے یونیورسٹی اور پاکستان کا پرچم تھامے

آڈیٹوریم کی جانب بڑھے جہاں ان کے لئے مخصوص نشستوں کا انتظام کیا گیا تھا، معزز مہمانان گرامی کی آمد کے ساتھ ہی تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانہ سے ہوا.

اس موقع پر شعبہ کے اساتذہ اور علماء کرام و عالمات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کی نقابت کے فرائض ڈاکٹر اشفاق احمد نے ادا کیئے۔ پھر ایم فل اسکالر اعزاز الحق نے خوبصورت آواز میں تلاوتِ کلام پاک پڑھا.

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے کا اعزاز ایم فل اسکالر محمد علی مرزا نے حاصل کیا،پھر بِنا کسی تاخیر کے ایم-فل اسکالرز کو اعزازاً اکیڈمک کیپ پہنائی گئیں. یوں ایک پرکیف منظر طلباء کے علمی جوش وخروش کو ابھار گیا،

حلف برداری کی رسم جناب ڈاکٹر یاسر فاروق صاحب نے ادا کروائی اور تمام اسکالرز نے کھڑے ہوکر ہاتھ میں حلف نامہ پکڑے اور دایاں ہاتھ اٹھائے ہوئے حلفیہ الفاظ دہرائے۔
چئیر مین شعبہ علوم اسلامیہ جناب ڈاکٹر ارشد منیر لغاری صاحب نے مہمانانِ گرامی کو باقاعدہ طور پر خوش آمدید کہا اورواضح کیا کہ

انہی مہمان شخصیات کی بدولت ڈیرہ غازی خان علم کے میدان میں سرگرم ہے, کیونکہ یہاں جتنے بھی تعلیمی ادارے ہیں,

انہیں بام عروج تک پہنچانے میں معزز مہمانان کا اہم کردار ہے. آپ نے اسکالرز کو ان کی احسان مندی کا احساس دلاتے ہوئے ان الفاظ میں ترغیب دی کہ سیاستدان ہمیں ادارے دلواتے ہیں, سو ان کی ذمہ داری مکمل ہوئی, اب تحصیلِ علم اور ترقی کی منازل طے کرنا آپکے ذمے ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری نے واضع کیا کہ امسال غازی یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شعبہ اسلامیات میں پی ایچ ڈی کی کلاسز کا اجراء ہورہا ہے جو کہ اس شہر کے لوگوں لیے نہایت خوش آئیند ہے

جنہیں اب اعلی تعلیم کے لیے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔ ایم فل سال دوم کے طالب علم اشرف حسام نے پہلے عربی پھر اردو میں خوش آمدیدی کلمات سے نئے آنے والے اسکالرز و مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔

پھر سرائیکی گلوکارو شاعر سئیں اسلم کلاچی اور سئیں ارشاد ناصر نے اپنی خوبصورت آواز میں سرائیکی گیت گا یا اور اپنا کلام پڑھ کر تقریب کو تازگی بخشی۔

اس کے بعد چیئرمین آف ایوینٹ جناب سردار سیف الدین خان کھوسہ صاحب ممبر صوبائی اسمبلی کو اظہار خیال کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے بہت خوبصورت انداز میں جامعہ کی علمی کاوشوں کو سراہا اور بالخصوص شعبہ علوم اسلامیہ کے

طلباء و طالبات کو باعث فخر اور حقیقی سرمایہ قرار دیا. آپ نے طلباء سےفرمایا: آپ ہی وہ لوگ ہیں

جنہوں نے قدیم غیر اسلامی روایات کو ختم کرتے ہوئے دین اسلام کو تحقیقی انداز سے دنیا کے سامنے ثابت کرنا ہے

محترمہ زرتاج گل وزیر صاحبہ کو اظہار خیال کی دعوت دی گئی. آپ کا لہجہ و انداز نہایت علم دوست اور موثر تھا.

آپ نے یونیورسٹی میں ہونے والی اس تقریب کی بہت تعریف کی اور یونیرسٹی کے لیے چار ہزار کی گنجائش والے آڈیٹوریم کی تجویز پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیرہ غازی خان میں وویمن یونیورسٹی کی منظوری کی خوشخبری سنائی۔

پروگرام کے اختتام پر جناب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران عبداللہ نے مہمانان گرامی کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

انہوں نے نے اس خوبصورت اور منفرد سرگرمی پر شعبہ اسلامیات کے چئیرمن پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری کو مبارکباد پیش کی

جنہوں نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سکالرز کو عزت دی انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے نہ صرف ادارے کا وقار بڑھتا ہے بلکہ طلباء و طالبات بھی اس شعبہ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے طلباء و طالبات کو احساس ذمہ داری دلایا کہ وہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد معاشرہ میں ایک مفید شہری بنیں اور اپنے ادارے کا نام روشن کریں

انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ نئے داخل ہونے والے سٹوڈنٹس ایک نئے پاکستان کی تعمیر کریں گے۔

بعد ازاں اساتذہ میں بہترین کارکردگی اور مختلف فرائض کی خوش اسلوب انجام دہی پر اسناد تقسیم کی گئیں. جن میں ڈاکٹر محمد ایاز صاحب کو بہترین ایونٹ آرگنائزر کا سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔

علاؤہ ازیں معزز مہمانانِ گرامی اور وائس چانسلر صاحب کو شعبہ علوم اسلامیہ کی جانب سے اعزازیہ شیلڈز پیش کی گئیں۔

تقریب کا باقاعدہ اختتام کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر جمشید اختر صاحب نے ملک و قوم کی خوشحالی کے لئے دعا کی۔ آخر میں مہمانوں کے ہمراہ فیکلٹی اور بیج کے حساب سے طلباء و طالبات کا فوٹو سیشن

اس تقریب کے بعد سردار سیف الدین کھوسہ صاحب نے یونیورسٹی میں قائم ہونے والی نئی آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا، جس کے بعد محترمہ زرتاج گل وزیر صاحبہ نے آئی ٹی سنٹر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

بعد ازاں معزز مہمانان نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں سایہ دار درخت لگائے اور ملکی سلامتی و ادارے کی ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

%d bloggers like this: