دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج کوٹ خضری سے آغاز ہو گا

جبکہ آج لانگ مارچ کا آخری پڑاؤ اولڈ کچہری چوک وزیر آباد میں ہو گا

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج کوٹ خضری سے آغاز ہو گا، مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں پی ڈی ایم کی ہر جماعت قومی مفاد پر ذاتی مفاد کر ترجیح دے رہی ہے۔۔

ترجمان وزیراعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید کے مطابق آج لانگ مارچ کے ساتویں روز کا آغاز

دوپہر ایک بجے کوٹ خضری سے ہو گا، جس کے بعد اگلی منزل مولانا ظفر علی خان چوک ہو گی

جبکہ آج لانگ مارچ کا آخری پڑاؤ اولڈ کچہری چوک وزیر آباد میں ہو گا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مرکزی خطاب اولڈ کچہری چوک پر ہی ہو گا

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیانیے کو سپورٹ کرنے والی عوام ملک بھر سے حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بن رہی ہے

 پاکستان کی عوام کو اب پی ڈی ایم کی جماعتیں اقتدار کے ایوانوں میں کسی صورت قبول نہیں ہیں۔۔۔

About The Author