پنجاب میں گندم کا روزانہ کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی
چودھری پرویز الہی کہتے ہیں ن لیگ کی حکومت کی نالائقی سے سرپلس صوبہ قرضوں کے گرداب میں پھنس گیا۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا پہلا اجلاس ہوا
جس میں گندم کے موجود ذخائر اور درکار ضروریات کا جائزہ لیا گیا
وزیراعلی پرویزالٰہی نے گندم کا روزانہ کا کوٹہ بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے زیادہ پیداوار دینے والے بیج بونے کیلئے بھرپور آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی
اور کہا کہ جب انہوں نے دو ہزار آٹھ میں وزارت اعلی کا منصب چھوڑا
تو محکمہ خوراک کے ذمہ کوئی قرض نہیں تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت کی نااہلی سے قرضوں کا بوجھ بڑھتا چلا گیا
وزیراعلی پرویزالہی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے محکمہ خوراک کو دوبارہ مضبوط بنائیں گے اور قرضوں کے بوجھ سے نجات حاصل کریں گے۔۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،