دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بدلتے موسم میں گیس کی قلت کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

سردی کی آمد پر گیس کی لوڈشیڈنگ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، شہری دہری مشکل میں مبتلا ہونے لگے

بدلتے موسم میں گیس کی قلت کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے لگیں،، گھریلو سلنڈر کی قیمت پینتیس روپے تک بڑھ گئی،، جبکہ مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی عدم دستیابی پر شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے

سردی کی آمد پر گیس کی لوڈشیڈنگ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، شہری دہری مشکل میں مبتلا ہونے لگے

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں دو روپے اضافہ کر دیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر تئیس سو چوہتر سے بڑھ کر چوبیس سو نو اور کمرشل سلنڈر نو ہزار ایک سو پیتیس سے بڑھ کر نو ہزار دو سو انہتر روپے کا ہو گیا ہے

تاہم سرکاری نرخوں پر گیس کی خریداری صارفین کیلئے چیلنج بن گئی
رکشہ ڈرائیور، کوئی چیک اینڈ بیلینس نہیں ہے جو کماتے ہیں زیادہ کی گیس خرچ ہو جاتی ہیں

شہری کہتے ہیں متعلقہ ادارے مقررہ نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنائیں
شہری، ہمیں گیس ملنا بند ہو گئی ہے اور ایل پی جی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے

دکانداروں کے مطابق زیادہ قیمت وصول نہیں کر رہے،، ایل پی جی مہنگی مل رہی ہے،، سستی کیسے فروخت کریں۔

About The Author