کراچی کےعلاقے مچھرکالونی میں علاقہ مکینوں کے تشددسےجاں بحق ٹیلی کام کمپنی کےدوملازمین کےقتل کامقدمہ ڈاکس تھانےمیں درج کرلیاگیا۔۔۔
مقدمےمیں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی۔۔۔ پولیس اوررینجرزنےمچھرکالونی میں سرچ آپریشن کےدوران پانچ افراد کوگرفتارکرلیا۔۔۔
کراچی کےعلاقے ماڑی پورمچھرکالونی میں مبینہ اغواکےالزام پرنجی کمپنی کےدوملازمین پرتشددکرکےقتل کرنےکےواقعہ کامقدمہ ڈاکس تھانےمیں درج کرلیاگیا۔۔۔
مقدمہ مقتول اسحاق کےچاچامحمدایوب کی مدعیت میں درج کیاگیا۔۔۔جس میں قتل ،دہشت گردی سمیت دیگردفعات شامل کی گئیں
مقدمےمیں پندرہ ملزموں کونامزدکیاگیاجبکہ متعددنامعلوم کوبھی شامل کیاگیاہے۔۔۔
مقدمہ درج ہونےکےبعدرات گئے پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نےمچھرکالونی میں سرچ آپریشن کیا۔۔۔
علاقے کی ناکہ بندی کرکےتیس سےزائدافراد کوحراست میں لیاگیاہے۔۔۔
سرچ آپریشن کےدوران ایک گودام سےموٹرسائیکل بھی ضبط کی گئی۔۔۔
پولیس حکام کےمطابق مقتولین پرتشددکی ویڈیومیں نظرآنےوالےپانچ افراد کوباقاعدہ گرفتارکرلیاگیاہے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،